شاہ کمال کیتھلیمقتدائے راہ دین ہیں،انھیں سلب احوال اور لال ریال کے القابات سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

Shah Kamal Mazar

ولادت

ترمیم

ان کی پیدائش 7 شوال895ھ بمطابق 1489ء کو بغداد میں ہوئی والد کا نام سید محمد عمر جو عالم دین تھے۔ سلسلہ عالیہ قادریہ کے معروف صوفی بزرگ جن کا سلسلہ نسب 12 ویں پشت میں شيخ عبدالقادر جيلانی سے جا ملتا ہے۔ اور اپنے زمانے کے جید علما سے ظاہری علوم و باطنی علوم میں استفادہ کیا۔ تفسیر، حدیث اور فقہ پر دسترس حاصل کی۔ ازاں بعد مجاہدہ و ریاضت کی جانب متوجہ ہوئے اور گھر بار چھوڑ کر جنگلوں اور صحراؤں کا رخ اختیار کیا۔ اس دوران سمرقند، بخارا، روم، ایران، مصر، فلسطین، عراق اور حجاز کے بیابانوں میں زندگی کا بیشتر حصہ گزارا۔

بیعت و خلافت

ترمیم

آپ نے شاہ فضیل قادری المعروف زندہ پیر کے دستِ حق پرست پر بیعت کی۔ سفر و حضر میں مرشد کامل کے ہمراہ رہے۔

برصغیر میں آمد

ترمیم

آپ نے متعدد بار حج بھی کیا اور مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے ٹھٹھہ تشریف لے آئے۔ یہاں دو سال قیام کیا۔ اس دوران یہاں کے ممتاز علما سے ملاقاتیں کیں اور متعدد بار چلہ کشی بھی کی۔ ٹھٹھہ سے ملتان تشریف لے آئے۔ یہاں شیر شاہ سوری کے نائب ملتان حمید خان نے ان کا استقبال کیا۔

ملتان سے آپ اپنے وطن کیتھل شریف پہنچے اور وفات تک یہیں مقیم رہے

وفات

ترمیم

وفات 19 جمادی الثانی 981ھ 1573ء کو کیتھل میں ہوئی ۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تذکرہ اولیاء پاک و ہند ظہور الحسن شارب صفحہ 204،پروگریسو بک لاہور