شفیق بریلوی

پاکستانی شاعر اور صحافی

شفیق احمد المعروف شفیق بریلوی (پیدائش: 1920ء - 22 جولائی 1981ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر اور صحافی تھے۔

شفیق بریلوی

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (اردو میں: شفیق احمد ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش سنہ 1920ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بریلی ،  اتر پردیش ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 22 جولا‎ئی 1981ء (60–61 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

شفیق بریلوی 1920ء میں بریلی،اتر پردیش ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا نام اصل نام شفیق احمد تھا مگر شفیق بریلوی کے قلمی نام سے شہرت پائی۔ ان کے گھر کا ماحول صوفیانہ اور درویشانہ تھا۔اسی ماحول کے زیرِ اثر میلاد خوانی کا شوق پیدا ہوا۔میلاد پڑھتے پڑھتے نعت گوئی کی جانب راغب ہو گئے، لیکن انھوں نے شاعری کا آغاز غزل سے کیا۔ شاعری میں انھوں نے کسی سے اصلاح نہیں لی، اس کے باوجود ان کے شاگرد کثرت سے موجود ہیں۔ انھوں نے ڈرامے بھی لکھے جو تصوف کے رنگ میں تھے۔ کہانیاں بھی لکھیں۔ پاکستان منتقل ہونے کے بعد بعد ایک کہانی خاندان کی عزت لکھی۔ بریلی میں کاشانۂ ادب کے رکن رہے۔ جس کے صدر ضمیر بریلوی تھے۔ پھر چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر بزمِ خلوص ادب بنائی۔ پاکستان آنے کے بعد ایک ادبی بزم پیامِ سخن کے نام سے بنائی جو ایک عرصہ تک فعال رہی۔ بزمِ شفیق کے نام سے ایک ادبی تنظیم قائم کی۔ان کے شاگردوں میں نذر بریلوی، محبوب (بھارت)، نثار بریلوی، شمع انصاری، میاں قیصر مشہور ہیں۔ان کی دو شعری مجموعے بابِ گنبد خضرا (نعتیہ مجموعہ، 1999ء) اور مدحتِ باب خیر الامم (نعتیہ مجموعہ، 2005ء) شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نعتیہ شاعری کا چودہ سو سالہ انتخاب ارمغان نعت کے نام سے ترتیب دیا جو 1979ء میں شائع ہوا۔ [1]

وفات

ترمیم

شفیق بریلوی 22 جولائی 1981ء میں کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔ وہ کراچی کے منو گوٹھ قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. منظر عارفی، کراچی کا دبستان نعت، نعت ریسرچ سینٹر کراچی، 2016ء، ص 299
  2. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات نعت گویان پاکستان، نعت ریسرچ سینٹر کراچی، 2015ء، ص 63