ابو الفتوح شہاب الدین سہروردی

(شہاب الدین سہروردی سے رجوع مکرر)

شہاب الدین یحیی ابن حبش بن امیرک ابوالفتوح سہروردی، المعروف نور الانوار، شہاب‌الدین، شیخ اشراق، شیخ مقتول و شیخ شہید کی ولادت سہرورد میں 549ھ بمطابق 1154ءمیں ہوئی۔ آپ مشہور ایرانی فلسفی اور مکتب اشراق کے بانی تھے۔ آپ ایران کے صوبہ زنجان کے علاقے قیدار کے رہائشی تھے۔ آپ کی بعض فلسفیانہ اور صوفیانہ آرا کی وجہ سے علما وقت نے آپ کے قتل کا فتویٰ دیا۔ سلطان الظاہر غازی نے آپ کو قلعہ حلب میں مقید کر دیا اور وہیں آپ کو تختۂ دار پر لٹکا دیا گیا- آپ کی تصانیف میں ’’حکمۃ الاشراق‘‘ بہت مشہور ہے، اس کے علاوہ ’’ التلویحات‘‘، ’’ھیاکل النور‘‘ اور ’’ المشارع والمطارحات‘‘ بھی آپ کی تصانیف ہیں۔ اول الذکر سے آپ کو ممتاز کرنے کے لیے آپ کے نام کے ساتھ ’’ صاحب حکمۃ الاشراق‘‘ لگایا جاتا ہے یا شیخ شہاب الدین یحییٰ سہر وردی لکھا جاتا ہے۔ آپ کی وفات 587ھ بمطابق 1191ء حلب، شام میں ہوئی۔

شہاب الدین یحیی ابن حبش ابن امیرک ابوالفتوح سہروردی
(فارسی میں: شهاب‌الدین سهروردی ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1155ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سہرورد (موجودہ صوبہ زنجان، ایران)
وفات 1191ء (587ھ)

حلب (موجودہ شام)
شہریت دولت عباسیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام، (تصوف، اشعری[1] اور شافعی[1])
عملی زندگی
پیشہ فلسفی ،  مصنف ،  شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فارسی ،  عربی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل اسلامی فلسفہ ،  تصوف ،  مشائیت ،  اشراقیہ ،  فلسفہ [3]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر فارابی [4]  ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب C.E. Bosworth، E. van Donzel، W.P. Heinrichs، G. Lecomte (1997)۔ Encyclopaedia of Islam (New Edition)۔ Volume IX (San-Sze)۔ Leiden, Netherlands: Brill۔ صفحہ: 781۔ ISBN 9004104224 
  2. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb119257352 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20231173175 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 جنوری 2023
  4. عنوان : Histoire de la philosophie islamique — صفحہ: 233 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://archive.org/details/histoiredelaphil0000corb/page/n5/mode/2up