شہرام سرمدی (پیدائش: 20 اکتوبر 1975ء) اردو زبان کے شاعر ہیں۔ شہرام تہران میں واقع بھارتی سفارت خانہ سے بھی منسلک ہیں۔[1]

شہرام سرمدی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1975ء (عمر 48–49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نمونہ ٔ شاعری ترمیم

شہرام کا مشہور شعر یہ ہے:

بنام عشق اک احسان سا ابھی تک ہےوہ سادہ لوح ہمیں چاہتا ابھی تک ہے
بنام عشق اک احسان سا ابھی تک ہے وہ سادہ لوح ہمیں چاہتا ابھی تک ہے

مشہور غزل:

بدل جائے گا سب کچھ یہ تماشا بھی نہیں ہوگا نظر آئے گا وہ منظر جو سوچا بھی نہیں ہوگا
ہر اک لمحہ کسی شے کی کمی محسوس بھی ہوگیکہیں بھی دور تک کوئی خلا سا بھی نہیں ہوگا
وہ آنکھیں بھی نہیں ہوں گی کہیں جو ان کہی باتیں ہوا میں سبز آنچل کا وہ لہرا بھی نہیں ہوگا
سمٹ جائے گی دنیا ساعت امروز میں اک دن شمار زیست میں دیروز و فردا بھی نہیں ہوگا
مگر قد روز و شب کا دیکھ کر حیران سب ہوں گے مدار اپنا زمیں نے گرچہ بدلا بھی نہیں ہوگا
عجب ویرانیاں آباد ہوں گی قریہ در قریہ شجر شاخوں پہ چڑیوں کا بسیرا بھی نہیں ہوگا

حوالہ جات ترمیم

  1. "Shahram Sarmadi - Profile & Biography - Rekhta"۔ ریختہ (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2018 

مزید دیکھیے ترمیم