شہناز شیخ (اداکارہ)
شہناز شیخ (انگریزی: Shehnaz Sheikh) (ولادت: ) ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ، میزبان اور منچ ہدایت کارہ ہیں۔[1][2] شہناز شیخ نے ڈراما سیریل تنہائیاں اور ان کہی کے ساتھ ساتھ انکل سرگم شو میں بھی کام کیا ہے۔ اپنے ٹیلی ویژن زندگی کے کامیاب کیریئر کے بعد، انھوں نے 1990ء کی دہائی کے وسط میں فلمی دنیا کو چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد اب تک کسی فلم یا ڈرامے میں کام نہیں کیا۔[3]
شہناز شیخ | |
---|---|
شہناز شیخ تنہائیاں میں بطور سارہ
| |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | لاہور، خطۂ پنجاب، پاکستان |
رہائش | لاہور |
مذہب | اسلام |
شریک حیات | سیرت حاضر (1980ء کی دہائی سے – تاحال) |
اولاد | 2 |
تعداد اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | نیشنل کالج آف آرٹس |
پیشہ | اداکار |
دور فعالیت | 1980–1999 |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمشہناز شیخ برما کے کالا میں 11 جون 1962ء کو پیدا ہوئیں اور والدین کے ہمراہ 1965ء میں اقوام متحدہ کے مہاجر کی حیثیت سے پاکستان ہجرت کر گئیں اور اپنی خالہ، کلاسیکل موسیقار سیفیا بیگ سمیت اپنے اہل خانہ کے ساتھ، پاکستان کے شہر لاہور میں قیام پزیر ہوئیں۔[4] شہناز شیخ نے کنوینٹ آف جیسس اینڈ مریم، لاہور میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں نیشنل کالج آف آرٹس میں تعلیم مکمل کی جہاں انھوں نے فائن آرٹس میں ڈگری حاصل کی۔[5]
ذاتی زندگی
ترمیمشہناز شیخ نے سیرت حاضر سے 24 دسمبر 1982ء کو شادی کی، جو ایک پاکستانی ٹیلی وژن کی شخصیت بھی ہیں۔[6] شہناز کے دو بیٹے ہیں جو جوڑواں ہیں۔ شہناز شیخ اپنے خاندان کے ساتھ لاہور میں رہتی ہیں اور بچوں کو ڈراموں کی تعلیم اور ہدایت دیتی ہیں۔ شہناز شیخ 18 سال سے زیادہ عرصے سے، پہلے ایچیسن کالج اور اب لاہور گرائمر اسکول میں بچوں کو ڈراموں کی تعلیم اور تربیت دیتی ہیں۔[7]
نومبر 2005ء میں، شہناز شیخ نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر شمالی پاکستان میں 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک فلاحی تنظیم ایف ای ایم کے ساتھ کام کیا۔[8][9]
کام
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Shehnaz Sheikh"
- ↑ "Shehnaz sheikh biography"۔ 27 دسمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2013
- ↑ "Remember the glory"۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2013
- ↑ "Saffia Beyg – woman with a mission"۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اپریل 2015
- ↑ "Once Upon A Time…"۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اپریل 2015[مردہ ربط]
- ↑ "Everlasting love: This Valentine's Day we celebrate four power couples"۔ 26 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2019
- ↑ "Destiny's child"۔ 05 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2013
- ↑ "FAME launched at Depilex to help quake victims"۔ 25 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2013
- ↑ "All for a noble cause"۔ 10 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2013