شہید بینظیر آباد ڈویژن
شہید بینظیر آباد ڈویژن (Shaheed Benazir Abad Division) سندھ، پاکستان کی ایک انتظامی تقسیم ہے۔ جو 6 جون 2014ء کو حیدر آباد ڈویژن سے تقسیم ہو کر قائم ہوا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی انسٹھ لاکھ اٹھائیس ہزار نو سو سترہ 5,928,917 افراد پر مشتمل ہے۔
Shaheed Benazirabad Division | |
---|---|
شہید بینظیر آباد ڈویژن | |
سرکاری نام | |
شہید بینظیر آباد ڈویژن کا نقشہ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
منقسم | حیدر آباد ڈویژن 1970-2014 |
تشکیل | جون 2014 |
قائم از | سندھ حکومت |
مرکزی شہر | نوابشاہ |
حکومت | |
• قسم | ڈویژنل ایڈمنسٹریشن |
• منتظم (کمشنر) | سید محمد سجاد حیدر |
• اضلاع | ضلع نوشہرو فیروز ضلع سانگھڑ ضلع شہید بینظیر آباد |
بلندی | 31 میل (102 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 5,928,917 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 67450 |
ٹیلی فون کوڈ | 244 |
علم آبادیات
ترمیممردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی 5,928,917 افراد پر مشتمل ہے۔ جن میں مردوں کی تعداد 3,010,350 جبکہ خواتین کی تعداد 2,918,315 ہے۔ شہید بینظیر آباد ڈویژن میں شہری علاقوں میں رہنے والے افراد کی تعداد 1,734,778 ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 4,194,139 افراد رہتے ہیں۔
زبانیں
مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 4,956,355 سندھی، 384,911 اردو، 229,067 پنجابی، 81,258 بلوچی، 71,013 براہوی، 56,110 سرائیکی، 48,304 ہندکو، 30,325 پشتو، 4,106 میواتی، 196 کشمیری، 138 کوہستانی، 53 شینا، 16 بلتی، 30 کلاشہ اور 58,035 دیگر زبان بولنے والے افراد ہیں۔
شہید بینظیر آباد ڈویژن کے اضلاع
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "TABLE 11 – POPULATION BY MOTHER TONGUE, SEX AND RURAL/ URBAN" (PDF)۔ Pakistan Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2024