شیخ راشد شفیق

پاکستان میں سیاستدان

شیخ راشد شفیق پاکستانی سیاست دان جو اکتوبر 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔

شیخ راشد شفیق
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے نارکوٹکس کنٹرول
آغاز منصب
30 اگست 2019
صدر عارف علوی
وزیر اعظم عمران خان (وزیر اعظم اور وفاقی وزیر)
وزیر شہریار خان آفریدی (وزیر مملکت)
رکن پاکستان کی قومی اسمبلی
آغاز منصب
29 اکتوبر 2018
معلومات شخصیت
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رشتے دار شیخ رشید احمد (چچا)[1]
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

خاندانی پس منظر

ترمیم

شیخ راشد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ہيں ۔

سیاسی دور

ترمیم

راشد شفیق 14 اکتوبر 2018 کے ضمنی انتخابات 2018 میں حلقہ این اے 60 (راولپنڈی-IV) سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ .[2][3]

تنازع

ترمیم

29 اپریل 2022 کو جب نئی بر سر اقتدار حکومت کے وزیر اعظم شہباز شریف کے عمرے اور دورہ مسجد نبوی کے دوران غصے سے بھرے مجمعے نے مدینہ منورہ کی مارکیٹ میں ان پر نعرے بازی کی ۔ تو اس پر ارباب اقتدار اور پی ٹی آئی مخالفین کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ۔ لوگوں نے اس حرکت کو مسجد نبوی کی توہین خیال کیا ۔[4] پاکستان میں اس واقعے کی تحقیقات ہو تے ہوتے شیخ راشد شفیق کی وابستگی نظر آئی ۔ جس کا ثبوت اس نعرے بازی کے دوران ان کی سیلفی تھی ۔ [5]

30 اپریل کو ان کے پاکستان واپسی پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا تھا ۔ اور ان کو گرفتار کیا گیا دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد اٹک عدالت میں پیش کیا گیا ۔ [6]

بعد ازاں شیخ راشد اور پی ٹی آئی قیات عمران خان کی طرف سے اس واقعے کی طرف سے لاتعلقی ظاہر کی گئی اور اس مقدمے کو پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا ۔ [7]

مزید پڑھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Sheikh Rasheed 's nephew gets PTI ticket to contest NA-60 by-election"۔ arynews.tv۔ 28 August 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018 
  2. "By-Election 2018: PTI, PML-N win four NA seats each"۔ geo.tv۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018 
  3. Fahad Chaudhry (18 October 2018)۔ "ECP notifies victory of 22 candidates, withholds notices of 13 others for not disclosing campaign costs"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اکتوبر 2018 
  4. "شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور"۔ روزنامہ جنگ۔ 02 مئی ، 2022 
  5. "اٹک: جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔"۔ جیو نیوز۔ جیو نیوز ویب سائٹ 
  6. "سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل، کچھ دیر میں عدالت پیش کیا جائیگا"۔ روزنامہ پاکستان آن لائن۔ May 04, 2022 | 13:00:PM 
  7. "شیخ راشد شفیق کی گرفتاری ۔ عمران خان کا ردعمل بھی آگیا"۔ 24 نیوز۔ 24 نیوز آن لائن۔ May 02, 2022 | 11:57:AM 
  8. "Sheikh Rashid Shafique - PERSONAL PROFILE - National Assembly of Pakistan"۔ 2022-04-01