شیر محمد بلوچ ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 2002ء سے 2013ء تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔

شیر محمد بلوچ
معلومات شخصیت
تاریخ وفات 18 جون 2023ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی کیریئر

ترمیم

وہ 2002ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-258 (کراچی-XX) سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 38,225 ووٹ حاصل کیے اور عبدالحکیم بلوچ کو شکست دی۔ [1] وہ 2008ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پی پی پی کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-258 (کراچی-XX) سے دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 134,696 ووٹ حاصل کیے اور متحدہ قومی موومنٹ (MQM) کے امیدوار نثار احمد شر کو شکست دی۔ [2]

وفات

ترمیم

شیر محمد بلوچ طویل علالت کے بعد 18 جون 2023ء کو انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ 11 بجے ملیر محمڈن فٹ بال گراؤنڈ، کراچی میں ادا کی گئی۔ [3][4]

رد عمل

ترمیم

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شیر محمد بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شیر محمد بلوچ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری والدہ کے اسمبلی میں ساتھی اور شفیق انسان تھے۔ میئر کراچی نے شیر محمد بلوچ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2018 
  2. "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2018 
  3. "Former MNA of People's Party Sher Muhammad Baloch passed away Pipa News - PiPa News" (بزبان انگریزی)۔ 2023-06-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2023 
  4. "پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے شیر محمد بلوچ انتقال کر گئے"۔ اسلام ٹائمز۔ 2023-06-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2023 
  5. "سابق پی پی MNA شیر محمد بلوچ کی نمازِ جنازہ، وزیرِ اعلیٰ سندھ کی شرکت"۔ jang.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2023