شیواجی راؤ گردھر پاٹل (5 مارچ 1925 - 22 جولائی 2017) ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی سماجی کارکن اور سیاست دان تھے۔ انھوں نے اپنی سماجی سرگرمی کا آغاز کم عمری میں ہی کیا جب انھوں نے بھارت کی تحریک آزادی میں حصہ لیا۔ آزادی کے بعد وہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے اور ایک مدت کے لیے مہاراشٹر قانون ساز کونسل ، مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی اور یہاں تک کہ راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ 2013ء میں انھیں بھارت کا تیسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ وہ بھارتی فلمی اداکارہ سمیتا پاٹل کے والد تھے۔

شیواجی راؤ گردھر پاٹل

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 5 مارچ 1925(1925-03-05)[1]
تاریخ وفات 22 جولائی 2017(2017-70-22) (عمر  92 سال)
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ ودیا پاٹل
اولاد 3, بشمول سمیتا پاٹل
عملی زندگی
پیشہ سماجی کارکن، سیاست دان
اعزازات
پدم بھوشن (2013ء)

پاٹل چھوٹی عمر سے ہی ایک سرگرم سیاست دان تھے اور کئی سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے ہیں جن میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، کانگریس پارٹی ، سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی شامل ہیں۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Rajya Sabha Members — P" (PDF)۔ Government of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-06
  2. "Smita Patil Charitable Trust's Management shirpur"۔ Smita Patil Public School۔ 2015-11-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-06
  3. https://en.wikipedia.org/wiki/Shivajirao_Girdhar_Patil#cite_note-3