شو سینا
شِوْ سیْنا (یا شیو سینا) ایک بھارتی علاقائی جماعت ہے،مہاراشٹر ریاست میں یہ زیراقتدار ہے،اور اس کے صدر ادھوٹھاکرے وہاں کے وزیر اعلیٰ ہیں،یہ پہلے 30 سال تک بی جےپی کی اتحادی رہی جو نظریاتی طور پر اس سے کافی ہم آہنگ تھی،مہاراشٹر اسمبلی انتخابات، 2019ء دونوں نے اتحاد کے ساتھ لڑے،جس میں ان کے اتحاد کی فتح ہوئی،لیکن فتح کے فورا بعد شیوسینا نے کہنا شروع کر دیا کہ امت شاہ اس سے وعدہ کیا تھا کہ اسی کا وزیر اعلیٰ ہوگا،بی جے پی اس پر تیار نہ ہوئی،جس کے بعد دونوں کا اتحاد ٹوٹ گیا،پھر شیوسینا نے اپنی نظریاتی حریف کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دی،اس کا بنیادی نظریہ مراٹھی اور ہندو قوم پرستی ہے،لیکن حکومت میں آنے کے بعد اس نے اپنی اس تصویر کو کافی حد تک بدل دیا ہے،اب جہاں وہ سیکولرازم۔ کے گن گارہی ہے وہیں مسلم سماج سے بھی اس کی قربت بڑھی ہے،چنانچہ کئی بار مسلم سماج کے علما کے ساتھ اس کی میٹنگ ہوئی،اس نے شہریت ترمیمی قانون پر بی جے پی کی مخالفت کی اور اسے نافذ نہ کرنے کا عندیہ دیا، بال ٹھاکرے نے 19 جون 1966ء کو اس جماعت کی بنیاد رکھی۔
چیئرمین | ایکناتھ شندے |
---|---|
بانی | بال ٹھاکرے |
لوک سبھا رہنما | آنند راؤ اڑسول |
راجیہ سبھا رہنما | سنجے راؤت |
تاسیس | 19 جون 1966 |
صدر دفتر | شیو سینا بھون، رام گنیش گڈکری چوک، دادر، ممبئی، 400 028، مہاراشٹر، بھارت |
طلبا تنظیم | بھارتیہ ودیارتھی سینا |
یوتھ ونگ | یووا سینا |
خواتین وِنگ | شیو سینا مہیلا آگھاڑی |
نظریات | ہندوتوا ہندو قوم پرستی معاشی قوم پرستی انتہائی قوم پرستی دائیں بازو عوامیت پسندی مراٹھی قوم متعلقہ دلچسپاں |
سیاسی حیثیت | انتہائی دائیں |
ای سی آئی حیثیت | ریاستی جماعت |
اتحاد | قومی جمہوری اتحاد |
لوک سبھا میں نشستیں | 18 / 545 [1](موجودہ 541 ارکان + 1 اسپیکر) |
راجیہ سبھا میں نشستیں | 3 / 245
|
مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں نشستیں | 62 / 288
|
مہاراشٹر ودھان پریشد میں نشستیں | 13 / 78
|
انتخابی نشان | |
ویب سائٹ | |
shivsena |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Members: Lok Sabha"۔ loksabha.nic.in۔ لوک سبھا سیکریٹریٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2019