امت شاہ
امت شاہ (انگریزی: Amit Shah)(ولادت: 22 اکتوبر 1964ء) بھارتی سیاست دان ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے موجودہ صدر ہیں۔ وہ راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں۔ امت شاہ سرکھیج اسمبلی حلقہ سے لگاتار چار مرتبہ (1997ء، 1998ء، 2002ء اور 2007ء) ایم ایل اے منتخب کیے گئے۔ وہ نریندر مودی کے بہت قریبی مانے جاتے ہیں۔ جب مودی وزیر اعلیٰ گجرات تھے تب شاہ کو حکومت میں اچھی پکڑ حاصل تھی۔ 2012ء میں وہ ناران پورہ اسمبلی حلقہ سے منتخب ہو کر ایم ایل اے بنے۔ بھارت کے عام انتخابات، 2014ء میں امت شاہ اتر پردیش کے انچارج بنے۔ اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سب سے بڑے انتخابی میلے میں سب سے بڑی ریاست میں بی جے پی نے اب تک کا سب سے بہتر نتیجہ دیا۔ 80 میں سے کل 73 نشستیں جیت کر امت شاہ نے اپنی مہارت، سیاسی قیادت اور بصیرت کا لوہا منوا لیا۔ اور اسی سال جولائی میں ان کو پارٹی کا صدر بنا دیا گیا۔[5] ان کی قیادت میں بی جے پی نے مہاراشٹر، ہریانہ، جموں اور کشمیر، جھارکھنڈ اور آسام کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور بی جے پی کی سرکار بنائی مگر دہلی، بہار، چھتیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ اتر پردیش، اتراکھنڈ، گجرات میں یک طرفہ کامیابی ملی [6] اور منی پور میں پارٹی کو مضبوط کیا۔ پنجاب میں شرومنی اکالی دل کے ساتھ اتحاد اس بار کام نہ آیا اور وہاں کی حکومت کانگریس کے پاس چلی گئی۔[7]
امت شاہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
رکن راجیہ سبھا [2][3] | |||||||
رکن مدت 19 اگست 2017 – 29 مئی 2019 |
|||||||
حلقہ انتخاب | گجرات | ||||||
وزیر امور داخلہ [4] | |||||||
آغاز منصب 30 مئی 2019 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Amit Anilchandra Shah) | ||||||
پیدائش | 22 اکتوبر 1964ء (60 سال) ممبئی |
||||||
شہریت | بھارت | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی | ||||||
اولاد | جے شاہ | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ گجرات (بھارت) | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمامت شاہ کی ولادت وو اکتوبر 1964ء کو ممبئی میں ہوئی۔[8] ان کے والدین گجراتی قوم سے تعلق رکھنے والے ایک خوش حال بنیا تھے۔[9][10][11] ان کے والد انل چندر شاہ منسا، گجرات میں ایک تاجر تھے۔[12] انھوں نے مہسانا میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے احمد آباد چلے آئے جہاں انھوں نے سی یو شاہ سائنس کالج میں حیاتی کیمیا کی پڑھائی کی اور بایو کیمسٹری میں بی ایس سے کی ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے احمد آباد کے کئی بینکوں میں ملازمت بھی کی۔[12] ۔[13]بچپن سے ہی وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں دلچپسی رکھتے تھے اور نزدیکی شاکھا (شاخ) میں مشق کرتے تھے۔احمدآباد میں قیام کے دوران میں انھوں نے باضابطہ طور پر آرایس ایس کی رکنیت حاصل کی۔[9] نریندر مودی سے ان کی پہلی ملاقات 1982ء میں احمدآباد آر ایس ایس کے پروگرام میں ہوئی۔[9] اس وقت مودی تنظیم کے مبلغ تھے اور نوجوانوں کے صدر بھی۔[12]
انتخابی نتائج
ترمیمانتخاب | سال | حلقہ | نتیجہ | ووٹ | % ووٹ | ماخذ |
---|---|---|---|---|---|---|
گجرات قانون ساز اسمبلی (ضمنی انتخابات) | 1997 | سرکھیج | جیت | 76,839 | 56.10% | [14] |
گجرات قانون ساز اسمبلی | 1998 | سرکھیج | جیت | 193,373 | 69.81% | [15] |
گجرات قانون ساز اسمبلی | 2002 | سرکھیج | جیت | 288,327 | 66.98% | [16] |
گجرات قانون ساز اسمبلی | 2007 | سرکھیج | جیت | 407,659 | 68.00% | [17] |
گجرات قانون ساز اسمبلی | 2012 | نارن پورہ اسمبلی حلقہ | جیت | 103,988 | 69.19% | [18] |
بھارت کے عام انتخابات، 2019ء | 2019 | گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ | جیت |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Members : Lok Sabha — اخذ شدہ بتاریخ: 13 ستمبر 2021
- ↑ http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
- ↑ http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
- ↑ Council of Ministers | National Portal of India — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
- ↑ "Inside the mind of Amit Shah: All eyes on new BJP chief as party gears up for battle in five states"۔ India Today۔ 17 جولائی 2014
- ↑ The Hindu Net Desk (2017-12-18)۔ "Gujarat Assembly election results: Counting ends as BJP closes out Gujarat with 99 seats; Congress claims 77"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2018
- ↑ "Punjab Election Result 2017: Congress' Amarinder Singh Defeats Akali Dal-BJP, AAP – Highlights"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2018
- ↑ Premal Balan (10 جولائی 2014)۔ "Amit Shah: An organisation man at helm"۔ Business Standard
- ^ ا ب پ PR Ramesh (11 اپریل 2014)۔ "His Master's Mind"۔ Open
- ↑ "I Am A Hindu Vaishnav, Not Jain": Amit Shah
- ↑ Shamsul Islam (جون 14, 2017)۔ "Amit Shah Borrowed a Phrase from Jinnah when he Dubbed Gandhi a 'Chatur Bania'"۔ Newsclick۔
Amit Shah, himself a baniya
- ^ ا ب پ
- ↑ Sheela Bhatt (28 جولائی 2010)۔ "What Amit Shah's fall really means"۔ rediff.com
- ↑ "Bye-Elections 1997: Sarkhej"۔ Election Commission of India۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2014
- ↑ "Constituency Data – Summary: Sarkhej – 1998"۔ Rediff.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2014
- ↑ "State Elections 2002: 64-Sarkhej Constituency of Gujarat"۔ Election Commission of India۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2014
- ↑ "State Elections 2007: 64-Sarkhej Constituency of Gujarat"۔ Election Commission of India۔ 14 جولائی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2014
- ↑ "Form-21E: 45-Naranpura" (PDF)۔ Election Commission of India۔ 14 جولائی 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2014