صادق نسیم

اردو اور پنجابی شاعر
(صادق نسيم سے رجوع مکرر)

صادق نسیم (پیدائش: 23 ستمبر، 1923ء - وفات: 6 جون، 2008ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے معروف شاعر تھے۔

صادق نسیم
پیدائشسردار محمد صادق
23 ستمبر 1923(1923-09-23)ء
موضع خرم، ٹیکسلا، ضلع راولپنڈی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان)
وفات6 جون 2008(2008-60-06) (عمر  84 سال)
لاہور، پاکستان
آخری آرام گاہفوجی قبرستان، راولپنڈی، پاکستان
قلمی نامصادق نسیم
پیشہشاعر
زبانپنجابی، اردو
نسلپنجابی
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
نمایاں کامریگِ رواں
حرفِ صادق
روشنی چراغوں کی

حالات زندگی

ترمیم

سردار غلام صادق خان، قلمی نام صادق نسیم 24 ستمبر 1924ء کو موضع خرم، ٹیکسلا، ضلع راولپنڈی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے تحریک پاکستان میں فعال حصہ لیا۔ والد سے فارسی پڑھی۔ بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد انھوں نے خاندانی روایت کے مطابق پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور میجر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔[1]

تصانیف

ترمیم
  • ریگِ رواں (غزلیات )
  • حرفِ صادق(غزلیات ) [1]
  • روشنی چراغوں کی‘ (شخصی خاکے)،
  • ’انتخاب صادق‘(شعری مجموعہ)،
  • ’خاک مدینہ ونجف‘، ’نعت ومنقبت‘ (غیر مطبوعہ)۔[2]

وفات

ترمیم

صادق نسیم 6 جون، 2008ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ راولپنڈی کے فوجی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ص 1010، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
  2. *بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:167*