ShaukatNawazNiazi
معلومات شخصیت

شوکت نواز خان نیازی پاکستان کے ممتاز مزاح نگار، ادیب اور مترجم ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی ادب کو براہِ راست فرانسیسی زبان سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔

مختصر تعارف ترمیم

شوکت نواز خان نیازی 19 نومبر 1962 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ لاہور میں ایف سی کالج اور اسلامیہ کالج سول لائینز سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بہاءالدین ذکریہ یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ 1984 میں فرانسیسی زبان سے دلچسپی کے باعث لاہور میں واقع فرانسیسی ثقافتی مرکز (آلیانس فرانسیز) سے فرانسیسی زبان کی تعلیم حاصل کی جو بعد ازاں 1988 تک اسلام آباد کے آلیانس فرانسیز میں جاری رہی۔ فرانسیسی ادب سے براہ راست اردو میں تراجم کی ابتدا 2000 میِں ہوئی جو اب ان کی وجہِ شہرت بن چکی ہے۔ تراجم کے علاوہ فرانس کا ایک سفرنامہ اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر سماجی اور معاشی موضوعات پر کڑوے کسیلے طنزیہ مضامین لکھتے اور پڑھتے ہیں۔

کیرئیر کا آغاز ترمیم

وہ گذشتہ پچیس سال سے فرانسیسی لسانی و ثقافتی اداروں سے منسلک رہے ہیں۔ 2000 سے 2010 تک وہ فرانسیسی ثقافتی مرکز اسلام آباد سے بطور مترجم منسلک رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے فرانس کے متعدد دورے کیے اور انہیں فرانسیسی معاشرے کا بہت نزدیک سے عمیق جائزہ لینے کا موقع ملا۔ غیر ملکی ادب خصوصا فرانسیسی دڑاموں کے تراجم میں شہرت پائی۔ فرانسیسی دڑامہ نویس مولئیرکے شہرہ آفاق کھیل (تارتوف) کا اردو ترجمہ "ریاکار" کے نام سے 2011 میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے سٹیج پر کامیابی سے پیش کیا گیا۔ غیر ادبی تراجم میں پاکستانی گائیک نصرت فتح علی خان کی فرانسیسی زبان میں تحریر سوانح عمری کا اردو ترجمہ کیا ۔[1]ان کے تمام تراجم فرانسیسی زبان سے براہِ راست اردو میں ترجمہ شدہ ہیں ۔ انہوں نے بہت سے نامور فرانسیسی و غیر فرانسیسی ادیبوں کی شاہکار تحاریر کا اردو ترجمہ کیا ہے۔[2] دیگرمتعدد فرانسیسی دڑامہ نگاروں کے فن پاروں کا ترجمہ کر چکے ہیں جن میں ژاں پال سارتر، ژاں انہوئی، یوجین ایونیسکو، ژولز رومیں، آنتوان دسینت ایکسوپیری اور نوبل انعام یافتہ بیلجِئم نژاد فرانسیسی دڑامہ نگار ماریس ماترلینک شامل ہیں۔ ژاں پال سارتر کے ڈراموں کے ایک مجموعے اورایک ناول کے تراجم زیر طبع ہیں۔ علاوہ ازیں انگریزی زبان میں بین الاقوامی ادب کے تراجم بھی کر چکے ہیں جن میں اینٹون چیکوف (انکل وانیا)، ہنرک ابسن (اینمی آف دی پیپل، اے ڈالز ہاؤس، ہیڈا گابلر)، روالڈ ڈاہل کی چند کہانیوں کے علاوہ ٹینیسی ولیمز (گلاس میناژری) بھی شامل ہیں۔

طبع شدہ فرانسیسی / انگریزی تراجم ترمیم

  1. "کنجوس" ، مولئیر کے مزاحیہ ڈرامے L’ Avare  کافرانسیسی سے اردو ترجمہ (پہلا ایڈیشن: اکتوبر 2005ء)
  2. "ریاکار" ، مولئیر کے مزاحیہ ڈرامے Le Tartuffe کا فرانسیسی سے اردو ترجمہ، (پہلا ایڈیشن: اکتوبر 2005ء)
  3. "موپاساں کی شاہکار کہانیاں-1" ، گی دموپاساں کے مشہور ناولٹ Boule de Suif اور منتخب   14 افسانوں کے فرانسیسی سے اردو تراجم، (پہلا ایڈیشن: فروری 2006ء)
  4. "ہوئے تم دوست جس کے" ، گی دموپاساں کے مشہور ناول Bel Ami کافرانسیسی سے اردو ترجمہ، (پہلا ایڈیشن: مارچ 2007ء)
  5. "پینتیس شامیں موپاساں کے ساتھ" ، گی دموپاساں کے مشہور ناولٹ Boule de Suif اور منتخب 34 افسانوں کے فرانسیسی سے اردو تراجم، (پہلا ایڈیشن: 2018)
  6. "ہوئے تم دوست جس کے"، گی د موپاساں کے مشہور ناول Bel Ami  کافرانسیسی سے اردو ترجمہ (دوسرا ایڈیشن 2018ء) دستیاب - پبلشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی
  7. "ژاں پال سارتر – چار شاہکار کھیل" : بند دروازے (Huis Clos) رنڈی (La Putain Respectueuse) لتھڑے ہاتھ (Les Mains Sales) بے گور و کفن (Morts Sans Sépulture) - فرانسیسی سے اردو ترجمہ (پہلا ایڈیشن 2019ء) دستیاب - پبلشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی
  8. "متلی" ژاں پال سارتر کے شہرہ آفاق ناول (La Nausée / The Nausea) کا فرانسیسی زبان سے براہِ راست اردو ترجمہ - پہلا ایڈیشن 2020 دستیاب - پبلشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی
  9. ہارپر لی Harper Lee(انگریزی) ناول : To Kill A Mockingbird   اردو ترجمہ "معصومیت کا قتل" - پہلا ایڈیشن 2020 دستیاب - پبلشر : سٹی بک پوائنٹ ، کراچی
  10. ولیم گولڈنگ  ولیم گولڈینگ   کے انگریزی ناول   Lord of the Flies    کا اردو ترجمہ"مکھیوں کا دیوتا" پبلشر : سٹی بک پوائنٹ، کراچی
  11. ایف سکاٹ فٹزجیرلڈ F Scott Fitzgerald  (انگریزی) ناول : The Great Gastby (گیٹسبی) اردو ترجمہ، پبلشر: سٹی بک پوائنٹ ، کراچی
  12. جےآر آر ٹولکین   جان رونالڈ روئل ٹولکین جان رونالڈ روئل ٹولکین (انگریزی) ناول : The Hobbit کا اردو ترجمہ (دی ہابٹ) پبلشر : بک کارنر، جہلم
  13. "مزید تیس شامیں موپاساں کے ساتھ" گی د موپاساں  موپساںکے 30 شاہکار منتخب افسانوں کے فرانسیسی سے اردو تراجم کا دوسرا مجموعہ، پبلشر سٹی بک پوائنٹ، کراچی
  14. "چھوٹی بڑی کہانیاں - موپاساں" گی دموپاساں کے 42 افسانوں کے فرانسیسی سے اردو تراجم کا مجموعہ، پبلشر بک کارنر، جہلم
  15. "ننھا شہزادہ" (فرانسیسی) ناول Le Petit Prince مصنف آنتوان دسینت ایگزوپیری Antoine de Saint-Exupery کا فرانسیسی سے اردو ترجمہ ، پبلشر بک کارنر، جہلم
  16. ماریس ماترلینک Maurice Maeterlinck  (فرانسیسی) کھیل : L’Oiseau Bleu (نیل پنکھ) Le Bourgmestre de Stilmonde  (سٹیلموند کا مئیر) Les Aveugles  (اندھے) L’Intruse (کون ہے ؟) L’Intérieur (اندر) پانچ کھیلوں کا مجموعہ، پبلشر، بک کارنر، جہلم
  17. "سلطنت اور جلاوطنی" L'Exil et le Royaume البرٹ کامیو Albert Camus چھ فرانسیسی کہانیوں کے اردو تراجم کا مجموعہ، پبلشر بک کارنر، جہلم

غیر طبع شدہ تراجم فرانسیسی / انگریزی تراجم ترمیم

  1. مولئیر Molière  (فرانسیسی) کھیل : Les Fourberies de Scapin  (سکاپاں کی چالبازیاں) Le Médecin Malgré Lui  (بادلِ نخواستہ طبیب)
  2. ژولز رومین  Jules Romaine(فرانسیسی) کھیل : Knock  (ڈاکٹر کناک)
  3. ژان آنہوئی Jean Anouilh (فرانسیسی) کھیل : Antigone  (آنتیگون) L’Alouette (جون آف آرک)  Le Bal des Voleurs (چوروں کا ناچ) Le Voyageur Sans Bagage (بے سروسامان)  
  4. یوجین ایونیسکو Eugène Ionesco (فرانسیسی) کھیل : Le Leçon (سبق) Délire à Deux (دو کی دیوانگی) Le Tableau (تصویر)
  5. اینٹان چیکوف Anton Chekov (انگریزی) کھیل : Uncle Vanya (انکل وانیا)
  6. ہنرک ابسن Henrik Ibsen  (انگریزی) کھیل : An Enemy of the People (سماج دشمن) A Doll’s House (گڑیا گھر)Hedda Gabler  (ہیڈا گابلر)
  7. ٹینیسی ولیمز Tennessee Williams (انگریزی) کھیل : The Glass Menagerie  (کانچ کا گھر)

ایوارڈ/اعزازات ترمیم

پاکستان میں فرانسیسی زبان کی ترویج میں ان کی خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی ادارہ برائے فرانسیسی زبان (organisation internationale de la francophonie) اورسفارت خانہِ فرانس نے انہیں 2007 میں (grand prix de la francophonie) سے نوازا۔

2020 میں امریکی ناول To Kill A Mickingbird کے اردو ترجمے "معصومیت کا قتل" کو پاکستان اکادمی ادبیات کی جانب سے "محمد حسن عسکری ایوارڈ برائے بہترین انگریزی ترجمہ" عطا کیا گیا۔

2023 میں فرانسیسی وزارت ثقافت کی جانب سے شوکت نیازی کو Chevalier de l'Ordre des Arts et des Lettres (Knight of the Order of the Arts and the Letters) کے اعزازی لقب اور تمغے سے نوازا۔

حوالہ جات ترمیم

https://e.jang.com.pk/detail/88370