صحرائے الدہنا
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ (October 2013) |
صحرائے الدہناء صحرائے عرب کی مرکزی تقسیم ہے۔ یہ ریتلے خطوں کی ایک راہداری ہے جو کمان جیسی شکل بناتی ہے جو شمال میں صحرائے نفود کو جنوب میں صحرائے ربع الخالی سے ملاتی ہے۔ اس کی لمبائی 1000 کلومیٹر (620 میل) سے زیادہ ہے۔ جبل طویق کے مشرق سے نکلتے ہوئے اس کی چوڑائی 80 کلومیٹر (50 میل) سے زیادہ نہیں ہے۔ یہ وہ جغرافیائی لکیر بھی سمجھی جاتی ہے جو سعودی عرب کے صوبے، الاحساء کو نجد سے الگ کرتی ہے۔ چنانچہ صحرائے الدہناء وہ تنگ ڈوری ہے جو سعودی عرب کے عظیم صحراؤں کو آپس میں جوڑتی ہے۔
صحرا مسلسل سات صحراؤں کا ایک سلسلہ ہے، جو ایک دوسرے سے میدانی علاقوں کے ذریعے جدا ہیں۔ [1] سڑکیں جو الدہناء سے گزرتی ہیں، کویت کو سعودی عرب کے صوبوں، الزلفی اور ریاض سے جوڑتی ہیں اور ریاض کو صوبے، الاحساء سے جوڑتی ہے۔ [1]
صحرائے الدہناء افقی طور پر پھیلے ہوئے اونچے ریت کے ٹیلوں سے بنا ہے جنہیں عروق (رگیں) کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر رنگ میں سرخ مائل ہے کیونکہ اس کی ریت میں آئرن آکسائیڈ کی بڑی مقدار شامل ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Al-Dahnā"۔ Encyclopædia Britannica۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-05
بیرونی روابط
ترمیم24°06′N 45°26′E / 24.100°N 45.433°E
پیش نظر صفحہ سعودی عرب مقام سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |