صحرائے تھل
صحرائے تھل پنجاب، پاکستان کے ایک صحرا کا نام ہے۔ یہ سلسلہ کوہ نمک کے جنوب میں دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے درمیان میانوالی، بھکر، خوشاب جھنگ، لیہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع میں واقع ہے۔ اصل میں یہ تھل ان چھ اضلاع میں ایک مثلث بناتا ہے اور مظفر گڑھ جا کر ختم ہوتا ہے۔ اس کی شروعات ضلع خوشاب کے صدرمقام جو ہر آباد سے ہوتی ہے اورتحصیل قائد آباد کے خوبصورت گاؤں اوکھلی موہلہ کے مقام پر شروع ہوتا ہے پھر ضلع میانوالی میں ہرنولی کے قریب سے شروع ہو جاتا ہے۔ خوشاب سے میانوالی کو ملانے والی ریلوے سے جنوب میں سارا علاقہ تھل صحرا کا ہے۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ کا حامل یہ علاقہ اب کہیں سر سبز ہو رہا ہے مگر اس کی اصل ثقافت زوال پزیر ہو رہی ہے اور اکثر علاقوں سے مٹتی جا رہی ہے۔ ہر طرف ریت کے ٹیلے ٹبے ہیں۔ پانی اور آبادی کم ہیں۔ صحرائی پودے اور جانور پائے جاتے ہیں۔ دونوں دریاؤں کے اس درمیانی علاقے کو سندھ ساگر دو آب کہتے ہیں۔ تھل کے لوگوں کا رہن سہن بہت خوبصورت ہے۔ دریائے سندھ سے نکالی ہوئی ایک نہر اور لوگوں کی شدید محنت تھل کو آہستہ آہستہ زرعی علاقے میں بدل رہی ہے۔ راولپنڈی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی تھل سے ہو کر گزرتی ہے۔
صحرائے تھل | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] [2] |
تقسیم اعلیٰ | پنجاب [1] |
متناسقات | 31°30′00″N 71°40′00″E / 31.5°N 71.666666666667°E [1] |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1163643 |
درستی - ترمیم |
مزید دیکھیے
ترمیم- ^ ا ب پ ت تاریخ اشاعت: 11 جون 2018 — GNS Unique Feature ID: https://geonames.nga.mil/gn-ags/rest/services/RESEARCH/GIS_OUTPUT/MapServer/0/query?outFields=*&where=ufi+%3D+-2776010
- ↑ "صفحہ صحرائے تھل في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2024ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)