صغرہ امام
سیدہ صغرہ امام (انگریزی: Sughra Imam) (ولادت: 14 نومبر 1972ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔ مارچ 2009ء اور مارچ 2015ء کے درمیان میں پنجاب سے انھوں نے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر سینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔[1]
صغرہ امام | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 نومبر 1972ء (52 سال) لاہور |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ہارورڈ یونیورسٹی |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمسیدہ صغرہ امام 14 نومبر 1972ء کو پاکستان کے لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ وہ دو سیاست دان، سید فخر امام اور سیدہ عابدہ حسین کی بیٹی ہیں۔ سیدہ صغرہ نے اپنی تعلیم ہارورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی۔
سیاسی زندگی
ترمیمفارغ التحصیل ہونے کے بعد، سیدہ صغرہ نے امریکا میں کام کیا اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے مشیر کی حیثیت سے کام کیا۔ انھوں نے 1998ء سے 1999ء کے دوران جھنگ کے ضلع کونسل کی چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور عام انتخابات 2002ء میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ وہ دو بار پاکستان پیپلز پارٹی سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔[2]
سیدہ صغرہ 24 نومبر 2003ء کو وزیر سماجی بہبود مقرر کی گئیں اور 18 جون 2004ء کو انھوں نے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے نانا کرنل سید عابد حسین بھی سیاست دان تھے جن کا تعلق مسلم لیگ سے تھا۔ ان کے نانا نے قائد اعظم محمد علی جناح کی سربراہی میں دہلی کی پارلیمنٹ میں پاکستان مسلم لیگ کی نمائندگی کی۔
بیرونی روابط
ترمیم- World leaders forumآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ worldleaders.columbia.edu (Error: unknown archive URL), Columbia University participants
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Profile Senate of Pakistan. Accessed 12 نومبر 2015
- ↑ "PPP affiliation"۔ Elections PK۔ 25 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 8, 2011