صغیر ملال
ناول نگار
صغیر ملال (پیدائش: 15 فروری، 1951ء - وفات: 26 جنوری، 1992ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور شاعر، افسانہ نگار، ناول نگار اور مترجم تھے۔
صغیر ملال | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 فروری 1951ء ضلع راولپنڈی ، پاکستان |
وفات | 26 جنوری 1992ء (41 سال) کراچی ، پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | مترجم ، شاعر ، افسانہ نگار ، ناول نگار |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی و ادبی خدمات
ترمیمصغیر ملال 15 فروری، 1951ء میں راولپنڈی کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے[1][2][3]۔ انھوں نے بہت مختصر وقت میں بھرپور ادبی زندگی گزاری۔ ان سے ادبی حلقوں کو بہت سی توقعات وابستہ تھیں جو ان کی ناوقت موت کی وجہ سے ادھوری رہ گئیں۔ ان کے افسانوی مجموعوں انگلیوں پر گنتی کا زمانہ، بے کار آمد، ناول آفرینش اور نابود، شعری مجموعہ اختلاف اور تراجم میں بیسویں صدی کے شاہکار افسانے کے نام سے اشاعت پزیر ہو چکے ہیں۔[2]
تصانیف
ترمیم- اختلاف (شاعری، 1981ء)
- بے کار آمد (افسانے، 1989ء)
- نابود (ناول)
- آفرنیش (ناول، 1985ء)
- انگلیوں پر گنتی کا زمانہ (افسانے)
- بیسویں صدی کے شاہکار افسانے (تراجم)
نمونۂ کلام
ترمیمغزل
کسی انسان کو اپنا نہیں رہنے دیتے | شہر ایسے ہیں کہ تنہا نہیں رہنے دیتے | |
ان سے بچنا کہ بچھاتے ہیں پناہیں پہلے | پھر یہی لوگ کہیں کا نہیں رہنے دیتے | |
پہلے دیتے ہیں دلاسہ کہ بہت کچھ ہے یہاں | اور پھر ہاتھ میں کاسہ نہیں رہنے دیتے | |
دائرے چند ہیں گردش میں ازل سے جو یہاں | کوئی بھی چیز ہمیشہ نہیں رہنے دیتے | |
زندگی پیاری ہے لوگوں کو اگر اتنی ملال | کیوں مسیحاؤں کو زندہ نہیں رہنے دیتے[4] |
غزل
الگ ہیں ہم کہ جدا اپنی رہگزر میں ہیں | وگرنہ لوگ تو سارے اسی سفر میں ہیں | |
ہماری جست نے معزول کر دیا ہم کو | ہم اپنی وسعتوں میں اپنے بام و در میں ہیں | |
یہاں سے ان کے گزرنے کا ایک موسم ہے | یہ لوگ رہتے مگر کون سے نگر میں ہیں | |
جو در بدر ہو وہ کیسے سنبھال سکتا ہے | تری امانتیں جتنی ہیں میرے گھر میں ہیں | |
عجیب طرح کا رشتہ ہے پانیوں سے ملالؔ | جدا جدا سہی سب ایک ہی بھنور میں ہیں [5] |
وفات
ترمیمصغیر ملال 26 فروری، 1992ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2][3]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب صغیر ملال، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 697
- ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، لاہور، اردو سائنس بورڈ، لاہور، 2006ء، ص 425
- ↑ کسی انسان کو اپنا نہیں رہنے دیتے (غزل)، صغیر ملال، اردو ویب، پاکستان
- ↑ الگ ہیں ہم کہ جدا اپنی رہگزر میں ہیں (غزل)، صغیر ملال، ریختہ ویب، بھارت