صلاح الدین یوسف

معروف مفسر، محقق، مفتی اور مصنف

مولانا حافظ صلاح الدین یوسف (ولادت: 1945ء - وفات: 12 جولائی 2020ء) معروف پاکستانی مفسر، محقق، مفتی، شارح ،مصنف اور مدير شعبہ تحقيق و تصنيف دارالسلام لاہور تھے۔[1][2] آپ ہفت روزہ الاعتصام لاہور کے بھی مدير رہ چکے ہیں۔[3][4]

صلاح الدین یوسف
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1945ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جے پور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 جولا‎ئی 2020ء (74–75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف ،  مفسر قرآن ،  محقق ،  مفتی ،  مفسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

حافظ صلاح الدین 1945ء کو ریاست جے پور (راجستھان) میں پیدا ہوئے۔[3] آپ نے حفظ قرآن كريم کے بعد درس نظامى مکمل کیا۔ اس کے بعد آپ نے دار العلوم تقوية الاسلام لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ کرام میں اہم نام یہ ہیں:

مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانى ، قارى بشير احمد تبتی، قارى عبيد اللہ بلتستانى، حافظ محمد اسحاق، حافظ عبد الرشيد گوہڑوی، مولانا عبد الرشيد مجاہد آبادى، مولانا عبد الحميد ہیں۔

عملی زندگی

ترمیم

حافظ صلاح الدین دارالسلام لاہور کے شعبہ تحقیق و تفسیر کے سربراہ رہے- مشیر وفاقی شرعی عدالت تاحیات رہے - شرعی عدالت میں مولانا صلاح الدین یوسف نے بطور مشیر کام کیا۔اور حکومتی سطح پر مؤثر طور دینی امور پر نمائندگی اور راہنمائی کی۔ رویت ہلال کمیٹی کے بھی ممبر رہے۔

تصانيف

ترمیم
  • تفسیر احسن البیان (مختصر تفسیر قرآن /سعودی عرب سے چھپنے والی مایہ ناز تفسیر/ بر موقع حج سعودی حکومت حجاج میں یہ مفت تقسیم کرتی ہے)
  • دلیل الطالبین (اردو ترجمہ و فوائد رياض الصالحین للنووي)
  • خلافت وملوكيت (تاريخى وشرعى حيثيت)
  • رمضان المبارك، (فضائل، فوائد وثمرات، احكام ومسائل)
  • فضائل عشرہ ذو الحجہ اور احكام ومسائل عيد الاضحى
  • مسنون نماز اور روزمرہ كى مسنون دعائيں
  • نماز محمدى صلى اللہ عليہ وسلم
  • توحيد اور شرك كى حقيقت
  • نفاذ شريعت كيوں اور كيسے؟
  • مفرور لڑکیوں كا نكاح اور ہمارى عدالتيں ( مسئلہ ولايت نكاح كا ايك تحقيقی جائزہ)
  • تفسیر سعدی، ترجمہ قرآن از شیخ صلاح الدین یوسف
  • عورتوں کے امتيازى مسائل وقوانين، حكمتيں اور فوائد
  • کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے ؟
  • اسلامى آداب معاشرت
  • واقعۂ معراج اور اس کے مشاہدات
  • رسومات محرم الحرام اور سانحۂ کربلا
  • ماہ محرم اور موجودہ مسلمان

وفات

ترمیم

12 جولائی 2020ء کو لاہور میں وفات پاگئے ۔ ان کی نماز جنازہ 12 جولائی بعد نماز ظہر 1 بجے مرکز اہل حدیث لارنس روڈ لاہور میں ادا کی گئی۔[1][5][6][7]

اولاد

ترمیم

حافظ صلاح الدین یوسف کی اولاد میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں- حافظ محمد عثمان یوسف، فاضل مدینہ یونیورسٹی، والد گرامی کی مسند پر خطابت اور مختلف تصنیف و تالیف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ محمد حمران یوسف اور محمد صفوان یوسف ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "A Well-known Religious Scholar and Author, Hafiz Salahuddin Yusuf, Passes Away"۔ BaaghiTV English (بزبان انگریزی)۔ 2020-07-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2021 
  2. "آہ! حافظ صلاح الدین یوسف رحمۃ اللہ"۔ روزنامہ پاکستان (بزبان انگریزی)۔ 2020-07-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2021 
  3. ^ ا ب "مولانا حافظ صلاح الدین یوسف (Maulana Hafiz Salahuddin Yusuf)"۔ دی فری لانسر۔ 2020-07-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2021 
  4. "عالم اسلام کی عظیم معروف شخصیت علامہ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کا سانحہ ارتحال -"۔ waraquetaza.com۔ 2020-07-11۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2021 
  5. "ممتاز عالم دین' مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف انتقال کر گئے سراج الحق' ساجد میر و دیگر کا اظہار تعزیت"۔ روزنامہ نوائے وقت۔ 2020-07-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2021 
  6. "علامہ حافظ صلاح الدین یوسفؒ"۔ روزنامہ جنگ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2021 
  7. "حافظ صلاح الدین یوسف انتقال کرگئے"۔ روزنامہ جنگ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2021