تحصیل تاندلیانوالہ
تاندلیانوالہ صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو فیصل آباد سے تقریباً 40 کلومیٹر پر اور اوکاڑہ سے تقریباً 45 کلومیٹر اوکاڑہ روڈ پر واقع ہے۔ یہ فیصل آباد کی ایک تحصیل ہے۔ اس کی آبادی مردم شماری 2017ء کے مطابق کل 45000 ہے۔ تاندلیانوالہ میں ایک مندر موجود ھے جو سکول کی شکل اختیار کرچکا ھے اس بات کا واضح ثبوت کہ ھندوستان کی کثیر آبادی یہاں موجود ھوا کرتی تھی -ریلوے اسٹیشن سےانگریز دورِحکومت کی جھلک نمایاں ھوتی ھے اس میں عمارت سے لیکر ریلوے ٹریک اور دیگر ریلوے سہولیات جس میں رھائشی کوارٹر میڈیکل ڈسپنسری ٹرین پرزہ جات کی مرمت کے لیے ایک عمدہ اور شاندار نظام ترتیب دیا گیا جو وقت اور لاپرواھی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ھو چکا ھے ۔ اس ریلوے نظام کے قدیم ھونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ھے جب ٹرین اسٹیشن چھوڑتی ھے کچھ ھی پیدل مسافت کے برابر ایک مضبوط نل لگا ھوا ھے جو ٹرین میں پانی بھرنے کے کام آتا ھے اور اس نل پر brenden & jonson sons کا ٹھپہ کنندہ ھے ساتھ میں 1885 تاریخ بھی درج ھے جو زنگ آلود ھوکر اب بمشکل پڑھی جاتی ھے اور اگر پٹری کی حالتِ زار دیکھیں تو سفر کرنا زندگی داو پہ لگانے کے مترادف ھے لیکن اب کچھ رش دوبارہ سے شروع ھوگیا ھے اسی ریلوے کے ساتھ ریلوے گراونڈ بھی ھے جو رڑیوں کے نام سے مشہور ھے یہاں کسی وقتوں میں سائیکل گراوئنڈ کا تماشہ لگا کرتا تھا اور عوام وخاص مردوعورت مغرب کے بعد دیکھنے آیا کرتے یہ گراوئنڈ دس سال سے زائد ٹھیکے کی زمین کے طور پر استعمال ھوتا رھا اور کھیلوں کی سرگرمیاں بالکل معدوم ھوکر رھ گئیں تو کچھ کھلاڑیوں نے اس کی بحالی کی سر توڑ کوشش کرکے اسے کھیل اور سیر کے لیے بحال کروا لیا تاندلیانوالہ نام کی تاریخ اس انگریز کے نام پہ یہ آھستہ آھستہ تاندلی سے تاندلہ اور بالآخر تاندلیانوالہ مشھور ھوگیا اس شہر میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ کافی ادارے کام کرھے ھیں ایم سی ھای سکول اور سکول نمبر 1 اور اب دانش پبلک سکول کا آغاز بھی ھو چکا ھے
تحصیل | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | فیصل آباد |
حکومت | |
• ایم این اے (حلقہ این اے۔78) | رجب علی خان (پاکستان مسلم لیگ) |
• ایم پی اے (پی پی-57) | جعفر علی[1](پاکستان مسلم لیگ (ن)) |
رقبہ | |
• کل | 1,351 کلومیٹر2 (522 میل مربع) |
بلندی | 183 میل (600 فٹ) |
آبادی (2017) | |
• کل | 710,000 |
• کثافت | 530/کلومیٹر2 (1,400/میل مربع) |
[2] | |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
زپ کوڈ | 37150 |
ڈائلنگ کوڈ | 041 |
یونین کونسلوں کی تعداد | 28 (3 شہری، 25 دیہی)[3] |
نزدیکی شہر
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2017
- ↑ "PROVISIONAL SUMMARY RESULTS OF 6TH POPULATION AND HOUSING CENSUS-2017"۔ pbs.gov.pk۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2017
- ↑ "Table 209"۔ Punjab Development Statistics 2016 (PDF) (بزبان انگریزی)۔ Bureau of Statistics, حکومت پنجاب۔ صفحہ: 333۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2017
نقشہ فیصل آباد سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ |
2
|