ضلع مالیرکوٹلہ
ضلع مالیرکوٹلہ بھارت کی ریاست پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ یہ سنگرور ضلع کی تقسیم کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔ مالیرکوٹلہ ضلع سنگرور سے الگ ہوا اور 2 جون 2021ء کو پنجاب کا 23 واں ضلع بن گیا۔ ضلع مالیرکوٹلہ کو تین ذیلی ڈویژنوں میں تقسیم کیا گیا ہے: مالیرکوٹلہ، امرگڑھ اور احمد گڑھ ۔
ضلع | |
مالیرکوٹلہ میں عید گاہ | |
پنجاب میں مقام | |
متناسقات: 30°32′N 75°53′E / 30.53°N 75.88°E | |
ملک | بھارت |
صوبہ | پنجاب |
ڈویژن | پٹیالہ |
قائم شدہ | 02 جون 2021 |
ہیڈکوارٹر | مالیرکوٹلہ |
حکومت | |
• ڈپٹی کمشنر | ش سنیم اگروال، آئی اے ایس |
• سپرنٹنڈنٹ آف پولیس | لکا مینا، آئی پی ایس |
رقبہ | |
• کل | 684 کلومیٹر2 (264 میل مربع) |
آبادی (2011) | |
• کل | 429,754 |
• درجہ | 23rd |
• کثافت | 629/کلومیٹر2 (1,630/میل مربع) |
زبان | |
• دفتری | پنجابی زبان |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
ڈاک اشاریہ رمز | 148XXX |
تاریخ
ترمیممالیر کوٹلہ مالیرکوٹلہ ریاست تھی جو 1454ء سے 20 اگست 1948ء تک رہی۔ جب یہ پٹیالہ اور مشرقی پنجاب اسٹیٹس یونین کا حصہ بن گئی۔ اسے 1956ء میں پنجاب میں ضم کر دیا گیا اور ضلع سنگرور کا حصہ بن گیا۔
انتظامیہ
ترمیممالیر کوٹلہ ضلع شمالی بھارت کی ریاست پنجاب میں ہے۔ یہ بھارتی ریاست پنجاب کا 23 واں ضلع ہے۔ ضلع سنگرور سے 14 مئی 2021ء کو الگ کیا گیا تھا مالیرکوٹلہ، احمد گڑھ اور امرگڑھ کی ذیلی تحصیل ضلع کا حصہ ہیں۔ [1]
آبادیات
ترمیم2011ء کی مردم شماری کے مطابق ضلع مالیرکوٹلہ کی آبادی 429,754 ہے۔ [2] اس کا رقبہ 684 مربع کلومیٹر ہے۔ اس میں 3 ریونیو ڈیویژن، میونسپلٹی اور سی ڈی بلاکس ہیں۔ یہاں 175 گرام پنچایتیں اور 192 گاؤں ہیں۔ 40.50% آبادی شہری علاقوں میں رہتی ہے۔ درج فہرست ذاتیں آبادی کا 93,047 (21.65%) ہیں۔ [3]
سکھ مذہب اکثریتی مذہب ہے اور بنیادی طور پر دیہی ہے۔ سابقہ پنجاب کے باقی حصوں کے برعکس، مالیرکوٹلہ کے مسلمان تقسیم کے دوران پاکستان منتقل نہیں ہوئے تھے اور مالیرکوٹلہ میں اب بھی مسلمانوں کی ایک بڑی اقلیت موجود ہے۔ ہندو شہری علاقوں میں تیسری بڑی برادری ہیں۔ [4]
2011ء کی مردم شماری کے وقت، 96.69% آبادی پنجابی اور 3.21% اردو اپنی پہلی زبان کے طور پر بولتی تھی۔ [5]
سیاست
ترمیممالیر کوٹلہ ضلع مالیرکوٹلہ اسمبلی حلقہ کا حصہ ہے۔ محمد جمیل الرحمان (اے اے پی) 2022ء سے ایم ایل اے ہیں۔
یہ ضلع سنگرور لوک سبھا حلقہ کا حصہ ہے۔ سنگرور لوک سبھا حلقہ کا ضمنی انتخاب 23 جون 2022ء کو ہوا اور سمرن جیت سنگھ مان کو رکن پارلیمنٹ منتخب کیا گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Malerkotla to be 23rd District of Punjab آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tribuneindia.com (Error: unknown archive URL) 14 May 2021, The Tribune. Retrieved 14 May 2021.
- ↑ "Demography | District Malerkotla, Government of Punjab | India" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2022
- ↑ "District Census Handbook: Sangrur" (PDF)۔ Census of India۔ Registrar General and Census Commissioner of India۔ 2011
- ^ ا ب "Table C-01 Population by Religious Community: Punjab"۔ censusindia.gov.in۔ Registrar General and Census Commissioner of India
- ^ ا ب "Table C-16 Population by Mother Tongue: Punjab"۔ censusindia.gov.in۔ Registrar General and Census Commissioner of India