عائشہ غوث پاشا

پاکستان میں سیاستدان

عائشہ غوث پاشا (پیدائش 3 مارچ 1962ء) ایک پاکستانی سیاست دان اور ماہر اقتصادیات ہیں۔ اپریل 2022ء میں، انھیں نئی تشکیل شدہ 34 رکنی کابینہ میں بطور وزیر مملکت مقرر کیا گیا۔ وہ پاکستان کی نئی وفاقی کابینہ کی پانچ خواتین ارکان میں سے ایک ہیں۔ [1] وہ اگست 2018ء سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن ہیں [2] اس سے قبل وہ جون 2013ء سے مئی 2018ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن تھیں۔

عائشہ غوث پاشا
معلومات شخصیت
پیدائش 3 مارچ 1962ء (62 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ لیڈز
جامعہ کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان،  ماہر معاشیات  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

پاشا 3 مارچ 1962ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ [3] اس نے جامعہ کراچی سے بیچلر آف آرٹس (آنرز)، معاشیات میں ماسٹر آف آرٹس اور اکنامکس میں اپلائیڈ سائنس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ پاشا کی شادی حفیظ پاشا سے ہوئی، جو ایک ماہر اقتصادیات اور وفاقی حکومت کے سابق مشیر ہیں۔ [1]

سیاسی زندگی ترمیم

وہ جون 2013ء میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل-این) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ مئی 2015ء میں انھیں وزیر اعلیٰٰ شہباز شریف کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر خزانہ بنایا گیا۔

وہ 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Dawn.com (2022-04-19)۔ "A glance at the only five women in Shehbaz Sharif's 37-member cabinet"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2022 
  2. "Dr. Aisha Ghaus Pasha"۔ Provincial Assembly of The Punjab۔ Provincial Assembly of the Punjab۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2022 
  3. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 13 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2018