عالیہ فرنیچروالا
عالیہ فرنیچر والا (پیدائش: 28 نومبر 1997ء)، ایک بھارتی اداکارہ ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ [1] وہ فرحان ابراہیم فرنیچر والا اور اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی ہیں۔ اس کے نانا، بزرگ اداکار کبیر بیدی اور نانی آنجہانی ڈانسر پروٹیما بیدی ہیں۔ [2] اس نے 2020ء میں مزاحیہ فلم جوانی جان من میں مرکزی کردار کے فلمی میدان میں قدم رکھا تھا۔ [3]
عالیہ فرنیچروالا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 نومبر 1997ء (27 سال) ممبئی |
شہریت | بھارت |
والدہ | پوجا بیدی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جمنابائی نرس اسکول جامعہ نیور یارک نیو یارک فلم اکیڈمی |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمعالیہ 28 نومبر 1997ء کو اداکارہ پوجا بیدی اور بزنس مین فرحان ابراہیم فرنیچر والا کے گھرمیں پیدا ہوئیں۔ [4] [5] اس کا ایک چھوٹا بھائی، عمر فرنیچر والا اور ایک سوتیلی بہن زان فرنیچر والا ہیں۔ وہ اداکار کبیر بیدی اور سابقہ ماڈل اور کلاسیکی ڈانسر پروٹیما بیدی کی نواسی ہیں۔ [6] عالیہ نے ممبئی کے جمنا بائی نرسی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ فلم کی شروعات سے پہلے اس نے نیو یارک فلم اکیڈمی میں اداکاری میں ڈپلوما کیا تھا۔ وہ ایک تربیت یافتہ کتھک رقاصہ بھی ہیں۔ [7]
عملی زندگی
ترمیمعالیہ نے ہندی فلم کی شروعات نتن کاکڑ کی فلم جوانی جان من (2020ء) سے کی ، جو ایک فیملی مزاحیہ ڈراما تھا ، جس میں انھوں نے 21 سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو ایک 40 سالہ شخص کی بیٹی ہونے کی دعویدار تھی( سیف علی خان نے یہ کردار ادا کیا تھا) جسے شادی سے ہی نفرت تھی۔ اس فلم کو پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کیا گیا تھا اور ناقدین کے مثبت تبصرے ملے تھے۔ عالیہ کو ان کی پہلی فلم پر بہت پزیرائی ملی۔
فلمی گرافی
ترمیمسال | فلم | کردار | ریفری |
---|---|---|---|
2020 | جوانی جان من | ٹیا سنگھ | [8] |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Alaia Furniturewala | All you need to know about the 'Jawaani Jaaneman' star"۔ Republic World۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2020
- ↑ "Alaya F Opens Up On Her Parents, Pooja Bedi And Farhan Furniturewala's Divorce When She Was 5"۔ BollywoodShaadis۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2020
- ↑ "Saif Ali Khan begins shooting for Aalia Furniturewala's debut film Jawani Janeman"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2020
- ↑ https://www.bollywoodshaadis.com/articles/fell-in-love-with-5-different-men-yet-pooja-bedi-is-single-and-rocking-at-the-age-of-47-7391
- ↑ https://timesofindia.indiatimes.com/delhi-times/Pooja-Bedi-The-siege-within/articleshow/479019467.cms
- ↑ "What Kabir Bedi Said About Granddaughter Alaya Working With 'Seasoned Actors' In Jawaani Jaaneman"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2020
- ↑ "NYFA Acting for Film Alum Alaia F Featured in Vogue India"۔ New York Film Academy Blog (بزبان انگریزی)۔ 29 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2020
- ↑ "Saif Ali Khan says 'we are lucky to have found' Pooja Bedi's daughter Alaia Furniturewala for Jawani Jaaneman"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 13 April 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2020