عبد الرحمن الثعالبی (1384) CE / 785 AH - 1479 CE / 875 AH ) اسیر کے شہر کے قریب پیدا ہوئے۔ یہ جگہ الجزائر شہر کے جنوب مشرق میں تقریبا 86 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وہ ایک اعلی روحانی ماحول میں اعلی اسلامی اقدار اور اخلاقیات کے ساتھ پروان چڑھے تھے۔ [1]

الجزائر میں سیدی عبد الرحمن الثعالبی کا مزار

جب ان کی عمر پندرہ سال ہوئی تو سیدی عبد الرحمٰن اپنے والد سیدی محمد بن مخلوف کے ساتھ تعلیم کے لیے مراکش چلے گئے جہاں انھوں نے مسلم اسکالر سیدی محمد ابن مرزوگ الادریسی سے ملاقات کی۔ 1392 میں انھوں نے بجایہ (جو الجزائر کے مشرق میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے) کا ایک اور سفر کیا   جہاں ان کے والد انتقال کر گئے۔وہ بجایہ میں 7 برس تک اسلامی علوم کی تعلیم حاصل کرتے رہے۔

اس کے بعد انھوں نے 1406 میں تیونس، 1414 میں قاہرہ اور ترکی کے شہر برسا کا سفر کیا جہاں ان کا بہترین طریقے سے استقبال کیا گیا ان کے اعزاز میں ایک مزار تعمیر کیا گیا ۔

ترکی سے ، سیدی عبد الرحمٰن مکہ مکرمہ حج کرنے گئے ، جس 20 سال بعد اپنے آبائی شہر الجزائر واپس آئے۔ انھوں نے جامع الکبیر مسجد میں پڑھایا اور جمعہ 23 رمضان 875 ہجری کو ، 15 مارچ 1479 ء کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے اپنی زندگی کے 95 سال وقف کرنے کے بعد فوت ہو گئے۔

میراث ترمیم

انھوں نے 100 سے زائد کتابوں کی میراث چھوڑی ، ان میں سب سے اہم الجواہر الحسان فی تفسیر القرآن ( قرآن پاک کی تفسیر میں عمدہ موتی ) تھا۔ انھیں الجزار کے قلب میں "باب الاعید" کے کوارٹر کے قریب دفن کیا گیا تھا۔

حوالہ جات ترمیم