منشی عبد الکریم

ملکہ وکٹوریہ کا ہندوستانی خادم (1863 - 1909)
(عبدالکریم سے رجوع مکرر)

عبد الکریم (پیدائش: 20 اگست 1863–وفات: اپریل 1909) ملکہ وکٹوریہ کے منشی تھے۔ کچھ کہتے ہیں کہ وہ ملکہ کے اردو کے استاد بھی تھے۔ ان کو دربار میں اردو "کلرک" کا عہدہ بھی حاصل تھا۔ حافظ عبد الکریم صاحب نے ملکہ وکٹوریہ کے ساتھ پندرہ (15) سال کام کیا۔ 1887ء میں ہندوستان سے دو ہندوستانیوں کو ملکہ وکٹوریہ کی گولڈن جوبلی پر انھیں ایک مہر پیش کرنے کے لیے انگلستان لایا گیا۔

حافظ قرآن   ویکی ڈیٹا پر (P511) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منشی عبد الکریم
تفصیل= منشی عبد الکریم روایتی ہندوستانی پگڑی میں – مصور رڈولف سووبڈا (1888ء)
تفصیل= منشی عبد الکریم روایتی ہندوستانی پگڑی میں – مصور رڈولف سووبڈا (1888ء)

ہندوستانی اتالیق ملکہ وکٹوریہ
مدت منصب
23 جون 1887ء22 جنوری 1901ء
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1863ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
للتپور، بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 20 اپریل 1909ء (45–46 سال)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آگرہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گھریلو خدمت گزار ،  معلم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فارسی ،  اردو ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت ملکہ وکٹوریہ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 کمپینین آف دی آرڈر آف دی انڈین ایمپائر   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

منشی حافظ عبد الکریم کو شروع میں ملکہ وکٹوریہ کے مطبخ خانے میں بیرا لگایا گیا تھا۔ ملکہ ان کے کاموں ،سچائی اورمہارت متاثر تھی۔ لہذا وہ جلد ہی ملکہ کے منشی کے عہدے پر مقرر ہو گئے- انھوں نے ملکہ کو اردو زبان کے اسباق دیے اور ہندوستان کے رسوم و رواج سے متعارف کروایا۔ بعد میں وہ ملکہ کے "ذاتی کلرک" مقرر ہوئے۔ اور کچھ ہی دنوں بعد ترقی انکا مقدر بن گئی۔ 1895ء میں انھیں ملکہ وکٹوریہ نے " آرڈر آف انڈین ایمپریل" اور 1899ء میں "رائل وکٹوریہ آرڈر" کے خطاب سے نوازہ۔ ملکہ وکٹوریہ نے منشی صاحب کو آگرہ میں اراضی بھی عطا کی۔ ملکہ وکٹوریہ کے انتقال کے بعد ان کے صاحب زادے شاہ ایڈورڈ ہفتم نے منشی عبد الکریم کو دربار سے نکال دیا اور انھیں واپس ہندوستان بھجوادیا۔ مگر شاہ ایڈورڈ ہفتم نے ملکہ وکٹوریہ کے جنازے پر منشی عبد الکریم کو ملکہ وکٹوریہ کا چہرہ دیکھنے کی اجازت دے دی تھی۔ ہندوستان واپس آ کر آگرہ کے "کریم لاج" میں قیام پزیر ہوئے۔ 1909ء میں ان کا انتقال اسی گھر میں ہوا۔ ان کے انتقال کے بعد منشی صاحب اور ملکہ وکٹوریہ کے حوالے سے کئی کہانیاں گردش میں آئیں۔ ان کہانیوں کی سچائی یا حقیقت کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکے۔

برطانیہ آمد

ترمیم

منشی آگرہ سے اوائل 1887ء میں روانہ ہوئے اور یکم جون 1887ء کو برطانیہ پہنچے۔[6]

وفات

ترمیم

منشی عبد الکریم نے 46 سال کی عمر میں 27 اپریل 1909ء میں آگرہ میں وفات پائی۔ منشی کی تدفین قبرستان پِچ کویاں، آگرہ میں کی گئی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/141366745 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/1753940 — بنام: Abdul Karim — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. این یو کے اے ٹی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=1207&url_prefix=http://nukat.edu.pl/aut/&id=n2018044494 — بنام: Abdul Karim
  4. بنام: Abdul Karim — PLWABN ID: https://dbn.bn.org.pl/descriptor-details/9810613490305606
  5. https://www.indiatoday.in/india/north/story/death-anniversary-of-queen-victoria-personal-secretary-munshi-abdul-kareem-observed-319030-2016-04-20
  6. Abdul Karim | Making Britain

بیرونی روابط

ترمیم