عبد الرحمن مینوی
(عبدا لرحمن مینوی سے رجوع مکرر)
عبد الرحمن مینوی مردانی پاکستانی سنی عالم دین،مبلغ،مدرس اور شیخ الحدیث تھے۔ آپ حسین احمد مدنی کے شاگرد،دارلعلوم دیوبند کے فاضل اور ڈاکٹر محمود احمد غازی کے استاد تھے۔
عبدالرحمن مینوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | عبد الرحمن |
پیدائش | 1907ء بمقام مینی،تحصیل صوابی ،ضلع مردان، برطانوی ہند (موجودہ ضلع صوابی، خیبرپختونخواہ، پاکستان) |
وفات | 5 مارچ 1970ء بمقام صوابی |
قومیت | برطانوی ہند پاکستان |
عرفیت | شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن مینوی |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دارلعلوم دیوبند |
پیشہ | شیخ الحدیث ،دعوت وتبلیغ ،تحقیق،تصنیف وتالیف |
کارہائے نمایاں | جواہر الاصول فی اصول الحدیث (عربی)،مفتاح البخاری شرح صحیح البخاری،الكوثر الجاری علی ریاض البخاری |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمآپ تحصیل صوابی ضلع مردان ( ضلع صوابی) کے گاؤں مینی میں سید امیر بن سر بلند خاں کے گھر پیدا ہوئے۔
تعلیم وتدریس
ترمیمدورۂ حدیث کی تکمیل دار العلوم دیوبند میں 1929ء میں حسین احمد مدنی سے کی۔ فراغت کے بعد میرٹھ میں تدریس کی۔ دار العلوم چارسدہ، خیرا لمدارس مردان، جامعہ اسلامیہ اکوڑہ خٹک وغیرہ میں بھی پڑھاتے رہے۔ آخر میں دار العلوم تعلیم القرآن راولپنڈی میں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہے۔[1]
اساتذہ
ترمیم- حسین احمد مدنی
- ابراھیم بلیاوی
- اعزاز علی
- ریاض الدین بجنوری[2]
تصانیف
ترمیم- جواہر الاصول فی اصول الحدیث (عربی)
- رسالہ فیضان الباری فی حدیث ابن الحواری
- الكوثر الجاری علی ریاض البخاری
- مفتاح البخاری شرح صحیح البخاری[3]
مزید دیکھیے
ترمیموفات
ترمیم5 مارچ 1970ء کو آپ کا کینسر کے سبب وصال ہوا۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ فیوض الرحمٰن۔ علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ،صفحہ 102۔ فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
- ↑ حیدر علی مینوی (2011ء)۔ ماہنامہ الشریعہ جنوری فروری 2011،ڈاکٹر محمود احمد غازی نمبر،صفحہ17۔ الشریعہ اکادمی گجرانوالہ
- ↑ "خیبرپختونخواہ کے علماء کی تحریرکردہ شروح بخاری کا تعارفی مطالعہ"
- ↑ "الشریعہ ،محمود احمد غازی نمبر"