محمود احمد غازی

مشہور اسلامی اسکالر

ڈاکٹرمحمود احمد غازی ایک نام ور اسلامی اسکالر تھے۔دور جدید کے مسائل پر ان کی بڑی گہری نظر تھی۔وہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تھے۔

محمود احمد غازی
معلومات شخصیت
پیدائش 18 ستمبر 1950ء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کاندھلہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 25 ستمبر 2010ء (60 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ منصف،  سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت ترمیم

ڈاکٹر محمود احمد غازی 18 ستمبر 1950ء کو پیدا ہوئے ۔

تعلیم و تربیت ترمیم

ابتدائی تعلیم کراچی ہی میں حاصل کی۔ کراچی کے بڑے تعلیمی ادارے جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن میں بھی کچھ عرصے زیر تعلیم رہے۔60کی دہائی کے آخرمیں آپ کے والد حافظ محمد احمد صاحب اسلام آباد منتقل ہو گئے تو ڈاکٹر صاحب بھی وہیں چلے گئے۔ آپ کی مزید تعلیم اسلام آباد اور پنڈی میں ہی مکمل ہوئی،1972ء میں جامعہ پنجاب سے ماسٹر کیا،اور پھر اسی یونیورسٹی سے آپ نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔

اہم ذمہ داریاں ترمیم

آپ وفاقی وزیر مذہبی امور۔ صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد۔ ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد۔ ڈائریکٹر جنرل دعوۃ اکیڈمی۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد۔ جج شریعت اپیلٹ بنچ سپریم کورٹ آف پاکستان۔ خطیب شاہ فیصل مسجد،اسلام آباد۔ رکن اسلامی نظریاتی کونسل وغیرہ اہم ترین مناصب پر فائز رہے۔

کثیر اللسان ترمیم

ڈاکٹر صاحب اردو ،عربی، فارسی،انگریزی،فرانسیسی سمیت سات زبانوں کے ماہر تھے اور ان زبانوں میں تحریر اور گفت گو دونوں کا مکمل ملکہ رکھتے تھے،

تصانیف ترمیم

اردو داں طبقے میں ڈاکٹر صاحب کا سلسلہ محاضرات بڑا مقبول ہوا۔ جس کی چھ جلدیں اہل علم کو متاثر کرچکی ہیں۔ ان میں سے ہر جلد 12 خطبوں پر مشتمل ہے، جن کے موضوعات یہ ہیں: قرآن ،حدیث، سیرت، فقہ، شریعت، معیشت وتجارت، اس کے علاوہ اردو میں ان کی کتب یہ ہیں:

  • محاضرات معیشت و تجارت
  • محاضرات فقہ
  • محاضرات حدیث
  • محاضرات قرآنی
  • محاضرات سیرت
  • محاضرات شریعت
  • قانون بین الممالک
  • اسلام اور مغرب تعلقات
  • مسلمانوں کا دینی وعصری نظام تعلیم
  • اسلامی بنکاری ایک تعارف
  • ادب القاضی
  • قرآن مجید ایک تعارف
  • خطباتِ کراچی ( زوار اکیڈمی پبلیکیشن)

وفات ترمیم

ڈاکٹر محمود احمد غازی کا 26 ستمبر 2010ء کو انتقال ہوا [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Diamond Catalogue ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/30220 — بنام: Maḥmūd Aḥmad Ġāzī
  2. Islam: Today's Need: ڈاکٹر محمود احمد غازی