عبد الرحمن مینوی مردانی پاکستانی سنی عالم دین،مبلغ،مدرس اور شیخ الحدیث تھے۔ آپ حسین احمد مدنی کے شاگرد،دارلعلوم دیوبند کے فاضل اور ڈاکٹر محمود احمد غازی کے استاد تھے۔

عبدالرحمن مینوی
معلومات شخصیت
پیدائشی نام عبد الرحمن
پیدائش 1907ء
بمقام مینی،تحصیل صوابی ،ضلع مردان، برطانوی ہند (موجودہ ضلع صوابی، خیبرپختونخواہ، پاکستان)
وفات 5 مارچ 1970ء
بمقام صوابی
قومیت  برطانوی ہند
 پاکستان
عرفیت شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن مینوی
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی دارلعلوم دیوبند
پیشہ شیخ الحدیث ،دعوت وتبلیغ ،تحقیق،تصنیف وتالیف
کارہائے نمایاں جواہر الاصول فی اصول الحدیث (عربی)،مفتاح البخاری شرح صحیح البخاری،الكوثر الجاری علی ریاض البخاری
باب ادب

ولادت

ترمیم

آپ تحصیل صوابی ضلع مردان ( ضلع صوابی) کے گاؤں مینی میں سید امیر بن سر بلند خاں کے گھر پیدا ہوئے۔

تعلیم وتدریس

ترمیم

دورۂ حدیث کی تکمیل دار العلوم دیوبند میں 1929ء میں حسین احمد مدنی سے کی۔ فراغت کے بعد میرٹھ میں تدریس کی۔ دار العلوم چارسدہ، خیرا لمدارس مردان، جامعہ اسلامیہ اکوڑہ خٹک وغیرہ میں بھی پڑھاتے رہے۔ آخر میں دار العلوم تعلیم القرآن راولپنڈی میں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہے۔[1]

اساتذہ

ترمیم

تصانیف

ترمیم
  • جواہر الاصول فی اصول الحدیث (عربی)
  • رسالہ فیضان الباری فی حدیث ابن الحواری
  • الكوثر الجاری علی ریاض البخاری
  • مفتاح البخاری شرح صحیح البخاری[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

وفات

ترمیم

5 مارچ 1970ء کو آپ کا کینسر کے سبب وصال ہوا۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الرحمٰن، فیوض۔ علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ،صفحہ 102۔ فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
  2. مینوی، حیدر علی (2011ء)۔ ماہنامہ الشریعہ جنوری فروری 2011،ڈاکٹر محمود احمد غازی نمبر،صفحہ17۔ الشریعہ اکادمی گجرانوالہ
  3. "خیبرپختونخواہ کے علماء کی تحریرکردہ شروح بخاری کا تعارفی مطالعہ" 
  4. "الشریعہ ،محمود احمد غازی نمبر"