عبد الرحمٰن بن عبداللہ ارحبی
عبد الرحمان بن عبد اللہ ارحبی (شہادت 61ہ ق) ان اصحاب امام حسین میں سے ہیں جنھوں نے امام کی رکاب میں جام شہادت نوش کیا۔انھوں نے قیس بن مسہر کے ہمراہ کوفیوں کے خطوط امام حسین علیہ السلام تک پہنچائے تھے۔امام حسین ؑ نے انھیں مسلم بن عقیل کے ساتھ کوفہ روانہ کیا تھا۔ حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد حضرت امام حسین ؑ کے ساتھ مل گئے۔ عاشورا کے روز پہلے حملے میں آپ کی شہادت ہوئی ۔
نام و نسب
ترمیمآپ کا نام عبد الرحمن کدری[1] و عبد الرحمن بن عبدالله ارْحَبی[2] اور عبد الرحمان بن عبید ارحبی بھی ذکر ہوا ہے[3] زیارت ناحیہ مقدسہ میں آپ کا نام عبد الرحمن بن عبدالله بن الکدر الارحبی[4] آیا ہے اور زیارت رجبیہ امام حسین(ع) میں عبد الرحمن بن عبدالله الاذری پر سلام بھیجا گیا ہے
عبد الرحمان عبدالله الارحبی کے بیٹے تھے۔ ارحب شیعہ قبیلے بنی ہمدان کی ذیلی شاخ ہے [5]
خصوصیات اور اوصاف
ترمیمعبد الرحمان اصحاب امام حسین[6] میں سے شجاع اور دلاور[7] مرد تھے ۔ کوفے کی ایک مؤثر شخصیت اور امام علی (ع) کے تابعین میں گنے جاتے ہیں۔[8]
کوفیوں کی نامہ رسانی
ترمیمکوفہ کے لوگ جب مدینے میں امام حسین کے بیعت نہ کرنے اور مکہ میں آنے سے باخبر ہوئے تو انھوں نے حضرت امام حسین کو خطوط لکھے . عبد الرحمان بن عبدالله و قیس بن مسہر تقریبا 53 خطوط لے کر مکہ میں امام حسین ع کے پاس آئے۔[9]اور ایک قول کی بنا پر 153 خطوط اور اخبارالطوال کے مطابق 50[10]تھے۔ان تمام خطوط میں امام کو کوفہ آنے کی دعوت دی گئی تھی ۔
یہ 10 رمضان یا 12 ماه رمضان سال 60 قمری کو مکہ میں وارد ہوئے [11] عراق کے دیگر خطوط لانے والوں نے بھی مکہ میں امام سے ملاقات کی اور آپ کو وہ خطوط پہنچائے ۔[12]
لیکن ایک اور نقل کے مطابق عبد الرحمان اور 150 افراد دیگر اپنے ہمراہ دو یا تین خطوط رکھتے تھے، مکہ آئے اور امام سے ملے.[13]
کوفے کا سفر
ترمیمامام حسین نے کوفیوں کے ان خطوط کے جواب میں مسلم بن عقیل کو قیس بن مسہر صیداوی، عبد الرحمان بن عبدالله اور عمارۃ بن عبید سلولی کے ساتھ کوفہ روانہ کیا۔[14]
شہادت
ترمیمعبد الرحمان مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد مخفیانہ طور پر کوفے سے نکلے اور امام حسین کے قافلے سے مل گئے [15] عبد الرحمن عاشورا کے روز امام حسین کی اجازت سے میدان کارزار میں گئے ۔[16] چند لوگوں کو قتل اور زخمی کرنے کے بعد خود شہید ہو گئے۔انھیں پہلے حملے میں شہید ہونے والوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔[17] بنی اسد نے ان کے جسد کو دیگر شہدا کے ساتھ ایک قبر میں دفنایا ۔
رجزخوانی
ترمیمعبد الرحمان نے میدان جنگ میں درج ذیل رجز پڑھے:
انی لمن ینکرنی ابن الکدن | انی علی دین حسین و حسن | |
جو مجھے نہیں جانتا میں اسے کہتا ہوں میں ابن کدن ہوں | بے شک میں حسن اور امام حسین کے دین پر باقی ہوں [18] |
سماوی نے ان اشعار کی نسبت اس کی طرف دی ہے :[19]
صبراً علی الاسیافِ وَالاسِنَّة | صبراً علیها لدخول الجنّة |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ فرسان الہیجاء ج2، ص234.
- ↑ تذکرة الخواص، ص221. ارشاد، ج2، صص37 و 39؛ مناقب، ج3، صص241و 260؛ رجال طوسی، ص103
- ↑ اخبار الطوال، ص229. روضۃ الشہداء، ص205.
- ↑ علامه مجلسی، بحار الانوار، ج45، صص73
- ↑ تسمیہ من قتل، ش96. الانساب سمعانی ج1، ص106.
- ↑ رجال الطوسی، ص103
- ↑ ابصارالعین، ص131؛ تنقیح المقال ج2، ص145.
- ↑ السماوی، پیشین، ص131.
- ↑ تاریخ طبری ج5، ص352.
- ↑ اخبارالطوال، ص229. انساب الاشراف ج3، ص158.
- ↑ ارشاد، ج2، ص37؛ مناقب، ج3، ص241
- ↑ الطبری، ص352؛ ابن اعثم الکوفی، الفتوح، ج 5،ص29؛ شیخ مفید؛ الارشاد،ص37؛ ابوالفداء اسماعیل بن عمر ابن¬کثیر، البدایہ و النہایہ، ج 8،ص151.
- ↑ ارشاد، ج2، ص37؛ مناقب، ج3، ص241
- ↑ الفتوح ج5، ص48؛ الطبری، پیشین، ص354؛ شیخ مفید، الارشاد ص39
- ↑ ارشاد، ج2، ص39؛ تاریخ طبری ج5، ص354؛ انساب الاشراف ج3، ص159.
- ↑ تنقیح المقال ج2، ص145؛ ابصارالعین، ص131-132.
- ↑ مناقب، ج3، ص260
- ↑ البلاذری، انساب الاشراف ج3، ص404.
- ↑ ابصارالعین، ص132.
کتابیات
ترمیم- ابن اعثم الکوفی، الفتوح، تحقیق علی شیری، بیروت، دارالأضواء، چاپ اول، 1991م، ج5.
- شیخ مفید؛ الارشاد، قم، کنگره شیخ مفید، 1413ق.
- ابوالفداء اسماعیل بن عمر ابن کثیر، البدایہ و النہایہ، بیروت، دارالفکر، 1986م، ج8.
- محمد السماوی، ابصار العین فی انصار الحسین(ع)، تحقیق محمد جعفر الطبسی، مرکز الدرسات الاسلامیہ لممثلی الولی الفقیہ فی حرس الثورة الاسلامیہ، چاپ اول.
- محمد بن جریر الطبری، تاریخ الأمم و الملوک (تاریخ الطبری)، تحقیق محمد ابوالفضل ابراہیم، بیروت، دارالتراث، چاپ دوم، 1967م.
- السید ابراہیم موسوی زنجانی، وسیلہ الدارین فی انصار الحسین(ع)، بی¬جا، چاپ سوم، 1410ق.
- الامام احمد بن یحیی بن جابر البلادری، انساب الاشراف، ج3، بیروت، دارالفکر، چ اول، 1417ق.
- علامه محمدباقر مجلسی، بحارالانوار، ج45، بیروت، مؤسسہ وفا، داراحیا التراث العربی، چ3، 1403ق.
- شیخ محمدبن طاہر السماوی، ابصار العین فی انصار الحسین، تحقیق شیخ محمد جعفر الطبسی، نشر مرکز الدراسات الاسلامیہ لمثلیہ الولی الفقیہ فی حرس الثوره الاسلامیہ، چ اول، 1377ش.
- ابی حنیفہ احمد بن داود الدینوری، الاخبار الطول، تحقیق عبدالمنعم عامر، ایران، قم، شریف رضی، 1370ش.