عبد العزیز بن حارث تمیمی
ابو الحسن عبد العزیز بن حارث بن اسد بن لیث تمیمی سلسلہ جنیدیہ کے صوفی[1] اور حنبلی فقیہ تھے، سنہ 317 ہجری میں پیدا ہوئے اور 371 ہجری میں وفات پائی،[2] ابو الحسن عبد العزیز بن حارث بن اسد تميمی ذہبی نے انہیں رؤساء الحنابلہ، اکابر بغداد کا خطاب دیا ہے۔
عبد العزیز بن حارث تمیمی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 929ء یمن |
وفات | سنہ 982ء (52–53 سال) بغداد |
شہریت | دولت عباسیہ |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنبلی |
اولاد | ابو الفضل عبد الواحد تمیمی |
درستی - ترمیم |
مشہور بزرگ عالم ابو الفضل عبد الواحد تمیمی کے والد ہیں، مختلف فیہ مسائل پر کافی درک حاصل تھا، ابو القاسم خرقی اور غلام خلال کے صحبت میں رہے اور علم حاصل کیا، اصول، فروع اور فرائض کے بارے میں کتابیں لکھی، تمیمی، اکابر حنابلہ اور بغداد کے اہم لوگوں میں شمار کیے جاتے تھے، لیکن انھوں نے مسند احمد بن حنبل میں ایک دو حدیثیں گڑھ لی اور اپنی ذات کو داغدار کر لیا۔ ابن رزقویہ فرماتے ہیں کہ ”کچھ مصنفین نے ان کی حرکتوں کی روداد تیار کی ہے۔“[3]
ولادت
ترمیمعبد العزیز بن حارث بن اسد تمیمی ولادت 317ھ میں ہوئی یہ ابو الحسن کا لقب رکھتے تھے اور ابو الحسن التمیمی سے بھی معروف ہیں۔[4] ان کے بیٹے ابو الفضل عبد الواحد تمیمی ہیں جو فقہ حنبلی کے اکابرین اور سلسلہ قادریہ چشتیہ کے بزرگوں میں شمار ہوتے ہیں۔
نسب
ترمیمعبد العزيز بن الحارث بن اسد بن لیث بن سلیمان بن اسود بن سفیان بن یزید بن اکینہ بن عبد عبدالہ۔[5]
فقہ
ترمیممعجم المؤلفین نے عبد العزیز بن حارث کو فقیہ، اصولی اور علم الفرائض کا ماہر لکھا ہے جن کی فقہ اصول اور علم الفرائض میں تصنیفات بھی لکھی ہیں۔[6]
خرقہ خلافت
ترمیمابو الحسن کی بیعت ابوبکر شبلی سے تھی۔
ابو الفضل عبد الواحد تمیمی نے اپنے والد عبد العزیز بن حارث تمیمی سے اور عبد العزیز نے اپنے شیخ ابوبکر شبلی سے خرقہ حاصل کیا۔[7]
وفات
ترمیمابو الحسن تمیمی کی وفات ذی القعدہ 371ھ بمطابق 982ء بغداد میں وفات پائی۔ [8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Muhammad Hisham Kabbani۔ Classical Islam and the Naqshbandi Sufi tradition۔ ISCA۔ ISBN:978-1-930-40910-1
- ↑ أبو الحسن التميمي فركوس. وصل لهذا المسار في 23 أبريل 2016 آرکائیو شدہ 2017-06-30 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ كتاب: لسان الميزان نداء الإيمان. وصل لهذا المسار في 23 أبريل 2016
- ↑ طبقات الحنابلة 2/ 139
- ↑ تاريخ الإسلام، مؤلف شمس الدین ابو عبد اللہ محمد الذہبی، ناشر: دار الغرب الإسلامي
- ↑ معجم المؤلفين، مؤلف: عمر بن رضا بن محمد راغب بن عبد الغنی كحالہ، ناشر: مكتبة المثني بيروت
- ↑ النكت الأثرية على الأحاديث الجزرية، مؤلف ابن ناصر الدين، ناشر: دار ابن حزم
- ↑ تاریخ بغداد خطیب بغدادی