عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد آل سعود
عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد آل سعود (1348 هـ - 1436 هـ)، سعودی عرب کے شمالی سرحدی صوبے کے گورنر تھے۔ ان کے والد شاہزادہ عبد العزيز بن مساعد بن جلوي اور سابق سعودی شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود آپس میں چچیرے بھائی تھے اور یہ ان کے قابل اعتماد کمانداروں میں سے تھے۔ اور ان چھ لوگوں میں سے ایک تھے جن کی معیت میں شاہ عبد العزیز نے ریاض کو واگزار کروایا تھا اور انھوں نے معرکہ حجلا کی قیادت بھی کی تھی۔ ان کی والدہ کا نام شہزادی طرفة بنت مساعد البتال المطيري تھا اور ان کے ایک بھائی شاہزادہ جلوي بن عبد العزيز بن مساعد آل سعود نجران کے گورنر تھے۔
عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد آل سعود | |
---|---|
(عربی میں: عبد الله بن عبد العزيز بن مساعد آل سعود) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1929ء حائل |
وفات | 4 جولائی 2015ء (86 سال) عرعر |
مدفن | مکہ |
شہریت | سعودی عرب |
خاندان | آل سعود |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
درستی - ترمیم |
مناصب
ترمیمسن 1366 هـ میں شاہ عبد العزیز نے انھیں قصیم کا گورنر مقرر کیا اس وقت ان کی عمر 18 سال تھی۔وہ دس سال اس عہدے پر فائز رہے اس کے بعد شاہ سعود نے انھیں شمالی سرحدی صوبے کا گورنر بنا دیا اور وہ 1376 هـ سے لے کر 1436 هـ تک (60 سال ) اس عہدے پر فائز رہے۔
وفات
ترمیم17 رمضان 1436 هـ بروز ہفتہ سعودی عرب کے شہر عرعر میں 88 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔[1][2][3][4][5]
اولاد اور ان کی اولاد
ترمیم- محمد، اور اس کی اولاد : سعود، فيصل. فهد، صيتة.
- خالد (تاریخ وفات 1439/6/26 هـ) اور اس کی اولاد: ثامر، طرفة.
- منصور، اور اس کی اولاد: عبد العزيز، جلوي، نايف، غادة، ياسمين، العنود.
- مساعد، اور اس کی اولاد: عبد العزيز، تركي، محمد، فهد، غدير.
- فهد، اور اس کی اولاد: مشعل، نورة، جواهر، نوف، عبد العزيز، عبد الله.
- سلطان، اور اس کی اولاد: سعود، فيصل، نورة، طرفة.
- مشعل، اور اس کی اولاد: مضاوي، الجوهرة، لينا، ديم.
- متعب، (متوفی بعمر 53 سال)[6] اور اس کی اولاد: عبد العزيز، محمد، فيصل، العنود، سارة، منيرة، الجوهرة.
- مشاري، اور اس کی اولاد: فهد، عبد العزيز، ديما، العنود.
- سعد، اور اس کی اولاد: عبد الله، هيفاء، عبير، مشاعل، لطيفة.
- بندر، اور اس کی اولاد: أحمد، عبد العزيز، ممدوح، العنود، شاهناز، نجلاء، لمى.
- تركي، اور اس کی اولاد: لولوة، نجلاء، مضاوي، فيصل (جس کی شادی شاہزادہ عبد العزيز بن عبد المحسن بن مشاري) کی بیٹی سے ہوئی تھی.
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صحيفة سبق بتاريخ 17 رمضان"۔ 03 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018
- ↑ "صحيفة الرياض الالكترونية"۔ 01 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018
- ↑ "صحيفة الجزيرة الإلكترونية"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018
- ↑ "صحيفة عكاظ"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018
- ↑ "صحيفة الشرق"۔ 20 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018
- ↑ "القلعة نيوز :وفاة الأمير متعب بن عبد الله بن عبد العزيز آل سعود"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2018