عظمی زاہد بخاری

پاکستان میں سیاستدان

عظمی ٰ زاہد بخاری (18 اگست 1976ء) ایک پاکستانی سیاستدان ہیں جو 2002ء سے مئی 2018ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر تھیں۔

عظمی زاہد بخاری
معلومات شخصیت
پیدائش 18 اگست 1976ء (49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پنجاب صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

عظمی زاہد 18 اگست 1976ء کو زاہد حسین بخاری کے گھر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔[2][3] ان کے والد لاہور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس سید زاہد حسین بخاری تھے۔ عظمی زاہد نے ابتدائی تعلیم شیخوپورہ سے حاصل کی اور پنجاب یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس حاصل کیا۔[3] انھوں نے 2001ء میں پاکستان کالج آف لا لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور بطور وکیل کام بھی کر رہیں ہیں۔[2]

سیاسی زندگی

ترمیم

عظمی زاہد 2002ء کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔[3] 2008ء کے پاکستانی عام انتخابات میں وہ خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔[4][5] عظمی فروری 2013ء میں، پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئیں۔[6] عظمی زاہد 2013ء کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔[7]آپ 2018ء کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔[8]

عظمی زاہد وکالت کے پیشہ سے وابستہ رہتے ہوئے 2002ء سے 2007ء اور 2007ء سے 2013ء کے دوران پنجاب اسمبلی کی رکن تھیں اور 2009ء - 2011ء کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت و امور نوجواناں فرائض سر انجام دیتی رہیں۔ آپ 2013ء کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر مسلسل تیسری بار پنجاب صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں اور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امورفرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ عظمی زاہد نے یو کے، دبئی، قطر،ایران اور ترکی کا سفرکیا۔ آپ نے 2011ء میں انڈوپاک ینگ پارلیمنٹرینز وفد میں بطور رکن امریکا کا دورہ کیا۔ہسپانیہ میں سوشلسٹ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی اور انڈیا میں ’’SAFMA‘‘ کانفرنس میں شرکت کی۔ آپ کے شوہر، سمیع اللہ خان 2002ء سے 2007ء میں پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1573
  2. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 2017-06-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06
  3. ^ ا ب پ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 2017-05-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06
  4. "Six PPP MNAs-elect quit PA seats"۔ DAWN.COM۔ 15 مارچ 2008۔ 2017-04-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06
  5. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 2017-08-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06
  6. The Newspaper's Staff Reporter (19 فروری 2013)۔ "PPP defectors directed to show cause"۔ DAWN.COM۔ 2018-02-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06
  7. "PML-N secures maximum number of reserved seats in NA"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 2018-01-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06
  8. The Newspaper's Staff Reporter (13 اگست 2018)۔ "ECP notifies candidates for PA reserved seats"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-13