علی بن عبدالرحمن حذیفی

علی بن عبد الرحمن حذیفی (عربی: علي بن عبد الرحمن الحذيفي) مسجد نبوی مدینہ منورہ کے موجودہ امام و خطیب اور اس سے پہلے  مسجد قباء کے امام تھے۔ آپ سعودی عرب اسلامی یونیورسٹی میں فقہ اسلامی اور توحید کے لیکچرار تھے۔ آپ مشرق وسطی کے بہترین قاریوں میں سے ایک جانے جاتے ہیں اور ان کی تلاوت کی صوت بندی پوری دنیا میں نشر کی جاتی ہے۔ آپ کا آہستہ اور ترتیل کے ساتھ تلاوت قرآن کا طریقہ بہت معروف ہے۔ [1]

علی بن عبدالرحمن حذیفی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 6 اپریل 1947ء (77 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سعودی عرب  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سعودی عرب  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ امام  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت و ابتدائی زندگی ترمیم

شیخ حذیفی کی پیدائش 1 رجب 1366ھ مطابق 22 نئی 1947ء کو مکہ مکرمہ کے جنوب میں شمالی عرضیہ کے گاؤں "القرن المستقیم" میں ہوئی۔

ان کا گھرانہ ایک علمی اور دیندار گھرانہ تھا، ان کے والد سعودی فوج میں امام وخطیب تھے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے مکتب میں حاصل کی، قرآن کریم کا ناظرہ شیخ محمد بن ابراہیم حذیفی کے پاس مکمل کیا، ساتھ ہی ساتھ کئی مقامات کا حفظ بھی کر لیا اور دوسرے علوم شریعہ کی بھی شد بد ہو گئی۔ 1381ھ میں صوبہ بلجرشی کے ایک سلفی مدرسہ میں داخل ہوئے اور وہاں سے متوسطہ تک کی تعلیم حاصل کی، پھر 1383ھ میں بلجرشی ہی میں معہد علمی میں داخلہ لیا اور وہاں سے 1388ھ میں ثانویہ تک کی تعلیم مکمل کی۔

پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے 1388ھ میں جامعۃ الامام محمد بن سعود، ریاض کے کلیۃ الشریعہ میں داخلہ لیا، وہاں سے 1392ھ فراغت حاصل کی۔ اس کے بعد بلجرشی کے معہد علمی میں استاذ مقرر ہو گئے، وہاں تفسیر وحدیث، نحو و صرف وغیرہ کے درس دیتے اور جامع بلجرشی میں امامت وخطابت کے فرائض بھی انجام دینے لگے۔

شیخ حذیفی نے ایم اے کی ڈگری جامعہ ازہر سے سنہ 1395ھ میں حاصل کی اور وہیں سے شعبہ سیاست شرعیہ سے پی ایچ ڈی بھی کی، پی ایچ میں ان کی تحقیق کا موضوع طرائق الحکم المختلفۃ فی الشریعۃ الاسلامیۃ دراسۃ مقارنۃ بین المذاھب الاربعۃ تھا۔

آپ مسجد قبا کے امام رہے۔ 1979ء میں آپ مسجد نبوی کے امام اول مقرر کیے گئے۔ 1401ھ میں ماہ رمضان کے دوران آپ کو مسجد حرام کا امام مقرر کیا گیا اور اس کے بعد آپ واپس مسجد نبوی مدینہ منورہ تشریف لے گئے جہاں آپ نے امامت جاری رکھی۔ [2]

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط   ترمیم