علی بن عدی بن ربیعہ بن عبد العزی بن عبد شمس بن عبد مناف، مکہ میں پیدا ہوئے، ان والدہ ایک کنانیہ خاتون تھیں، پیغمبر اسلام کی صحبت حاصل نہیں ہوئی، تاہم اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ میں ابن اثیر جزری نے ان کا ذکر ان لوگوں میں کیا ہے جو مکہ یا مدینہ میں پیدا ہوئے، ان کے والدین مسلمان تھے اور وہ محمد کی حیات ہی میں پیدا ہوئے۔[1]

علی بن عدی بن ربیعہ
والی مکہ
آغاز منصب
؟
حکمران عثمان بن عفان
خالد بن العاص
عبد اللہ بن عمرو حضرمی
معلومات شخصیت
عسکری خدمات
وفاداری خلافت راشدہ
شاخ راشدی فوج

عثمان بن عفان نے اپنے عہد خلافت میں انھیں مکہ کا والی بنایا تھا، جنگ جمل میں عائشہ بنت ابی بکر کے لشکر میں تھے اور اسی جنگ میں شہید ہوئے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابۃ، ج5، ص119، باب العین واللام، رقم3793
  2. تجريد أسماء الصحابة، شمس الدین ذہبی، تصحيح صالحة عبد الحكيم شرف الدين، طبعة شرف الدين الكتبي، بومباي، الهند، 1970م، جـ 1، صـ 393