عمر زاخیلوال
عمر زاخیلوال ایک افغان سیاست دان،طبیب اور ماہر خارجہ امور ہیں۔ ڈاکٹر عمر زاخیلوال اس وقت افغانستان کی جانب سے پاکستان کے لیے سفیر ہیں۔ اس سے پہلے وہ افغانستان کے وزیر خزانہ اور افغان قومی کرکٹ بورڈ کے صدر رہ چکے ہیں۔ عمر زاخیلوال حامد کرزئی حکومت میں افغان صدر کے خصوصی مشیر تھے۔ افغان جنگ کی وجہ سے اپنے اہل خانہ سمیت پاکستان آئے اور کافی عرصے تک پشاور میں مقیم رہے۔ پھر کینیڈا اعلیٰ تعلیم کے لیے گئے اور وہاں سے کوئین یونیورسٹی سے اقتصادیات میں ڈگری حاصل کی۔2001ء میں انھوں نے اپنی تعلیم پوری کی۔ 2003ء میں افغانستان گئے اور دو مرتبہ افغان پارلیمان لویہ جرگہ کے رکن رہے اور اسی لویہ جرگے نے 2001ء کے بعد گھمبیر حالات میں نئے افغان صدر کا انتخاب کیا۔
عمر زاخیلوال | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
افغان وزیر خزانہ | |||||||
مدت منصب 3 مارچ 2009ء – 1 فروری 2015ء | |||||||
صدر | حامد کرزئی اشرف غنی احمدزئی | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | سنہ 1968ء (عمر 55–56 سال) صوبہ بدخشاں |
||||||
مذہب | اسلام | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ کوینز جامعہ کارلتون |
||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم |