چوہدری غیاث احمد میلہ (17 ستمبر 1961 - 27 جون 2015) ایک پاکستانی سیاست دان تھے جو سرگودھا سے تین بار قومی اسمبلی کے رکن (1997–1999, 2002–2007, 2008–2013) رہے۔ ان کا تعلق ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاؤں میلہ سے تھا اور وہ پیشے سے ایک کاشتکار تھے۔ وہ مسلم لیگ (ق) کے رکن تھے اور مارچ 2015 تک پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز رہے،اس کے بعد انھوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے مسلم لیگ (ق) کے دور حکومت (2002–2007) میں ہاؤسنگ کے لیے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے وفاقی وزیر مملکت (2012–2013) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔[1][2][3]

غیاث میلہ
معلومات شخصیت
پیدائش 17 ستمبر 1961ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرگودھا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 جون 2015ء (54 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈیلاس   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ ق   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی آف ایوانز ویل   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وفات

ترمیم

وہ اپنے دل کے علاج کے لیے بیرون ملک ٹیکساس گئے تھے جو دائمی سگریٹ نوشی کے نتیجے میں وینا کاوا بلاکیج کی وجہ سے بڑھ رہا تھا۔ دل کی کامیاب سرجری کے فوراً بعد، انھیں آکسیجن کی بہتر فراہمی کے لیے چند گھنٹوں کے لیے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ ان کے پھیپھڑے کام کرنے میں ناکام رہے اور غیاث کا انتقال 27 جون 2015 کو صبح 7:00 بجے دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

جنازہ

ترمیم

ان کی نماز جنازہ یکم جولائی 2015 کو کوٹ خدا بخش میلہ گاؤں میں ادا کی گئی اور انھیں ان کے آبا و اجداد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سابق وزیراعظم پاکستان شجاعت حسین ، چوہدری عامر سلطان چیمہ ، خالد رانجھا ، شاہ محمود قریشی ، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں اور دیگر مقامی سیاست دانوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Archived copy"۔ 13 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولا‎ئی 2012 
  2. https://web.archive.org/web/20120425052025/http://elections.com.pk/candidatedetails.php?id=479
  3. https://na.gov.pk/uploads/former-members/11th%20National%20Assembly.pdf