غیر مقلد
غیر مقلد شریعت اسلامی کی ایک اصطلاح ہے۔ یہ لفظ ان مسلمانوں کے لیے بولا جاتا ہے جو کسی امام کے مقلد نہ ہونے کا دعوٰی کرتے ہیں۔ لیکن دراصل وہ اپنے موجودہ علماء کے مقلد ہوتے ہیں کیونکہ تقلید کہتے ہیں قرآن و حدیث کے مشکل مقامات کو سمجھنے کے لیے کسی متبحر عالم کی طرف رجوع کرنا اور غیر مقلدین قرآن و حدیث کو سمجھنے کے لیے اپنے علما کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اسی کو تقلید کہا جاتا ہے۔
غیر مقلد کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے مقلد کو پڑھیں۔
مقلد کا مطلب بالکل ایسا نہیں کہ بنا دلیل کے اپنے امام کی بات کو ترجیح دینا بلکہ تقلید کا مطلب ہے امام پر اعتماد کرنا بالکل ایے ہی جیسے ایک نمازی اعتماد کرتا ہے اپنے نماز پڑھانے والے امام پر۔ بالکل ایسے جیسے غیر مقلد اعتماد کرتے ہیں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی درج کی گئی احادیث پر۔ جیسے غیر مقلدین کو بخاری پر اعتماد ہے ایسے ہی مقلد ہے تو اعتماد کرتا کے اپنے امام کی تحقیق پر سوچ سمجھ کر مگر ایسا بالکل نہیں جہاں کوئی حدیث پیش کرے اور مقلد اس کو اپنے امام کے معاملے سے برعکس دیکھے تو اس کی تحقیق کرتا ہے کہ امام صاحب نے کون سی حدیث سے اس معاملہ اور مسئلہ میں استدلال کیا ہے۔
مگر اپنے دماغ اور مرضی سے کسی بات پر عمل شروع نہیں کرتا۔ لہذا تقلید کا مطلب ہوا ٹھیک پر اعتماد کرنا اور دلیل کے ساتھ اعتماد کرنا ہے۔ انسان جتنا مجتہد ہو غلطی کے امکان سے پاک نہیں لہذا جہاں کسی امام سے کوئی ایسی بات پہنچی ہو جس میں کچھ غلطی کا امکان ہو تو اجماع سے اس میں تصحیح کا امکان مکمل باقی ہوتا ہے۔ لہذا غیر مقلد کو سمجھنے کے لیے مقلد کو سمجھنا ضروری ہے کہ غیر مقلد اپنی مرضی سے قرآن و حدیث کی صحیح و غلط تشریح کرتا ہے اور مقلد ہمیشہ ٹھیک قول کی طرف رجوع کرتا ہے۔
پس منظر
ترمیماہلسنت والجماعت کے چار ائمہ ہیں:
- امام اعظم ابو ۔۔۔ اور مائیں اپنی اولاد کو پورے دو سال دودھ پلائیں۔ فقہ حنفی میں یہ مدت 2.5 سال ہے اور وہ اسی کو ترجیح دیتے ہیں، یہ قرآن کی بالکل مخالفت ہے، ایسی لا تعداد مثالیں ہیں جہاں قرآن و حدیث چھوڑ کے مقلد امام۔ کی بات کو ہی دین سمجھاور مائیں اپنی اولاد کو پورے دو سال دودھ پلائیںاور مائیں اپنی اولاد کو پورے دو سال دودھ پلائیںاور مائیں اپنی اولاد کو پورے دو سال دودھ پلائیںیفہ رحمۃ اﷲ علیہ (م 150 ھ)
- امام مالک رحمۃ اﷲ علیہ ( م 189 ھ)
- امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ (م 204 ھ)
- امام احمد بن حنبل رحمۃ اﷲ علیہ (م 241 ھ)
ان ائمہ کرام نے اپنی خداد داد علمی و فکری صلاحیتوں اور مجتہدانہ بصیرت کی بنا پر اپنے اپنے دور میں حسب ضرورت قرآن و حدیث سے مسائل فقہ مرتب کیے، یوں ان ائمہ کے زیر اثر چار فقہی مکاتب فکر وجود میں آئے۔
ان چاروں ائمہ کرام میں سے کسی بھی فقہی مکتب فکر کی پیروی کرنے والے کو مقلد کہتے ہیں۔ جیسے امام اعظم کے مقلدین کو حنفی، امام مالک کے مقلدین کو مالکی اور امام شافعی کے مقلدین کو شوافع اور امام احمد بن حنبل کے مقلدین کو حنبلی کہا جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر کوئی شخص ان میں سے کسی کا مقلد نہ ہو
تقلید کے درجات اور اُن کے احکام
ترمیمتقلید کرنے والے کے لحاظ سے تقلید کے چار مختلف درجات اور اُن کے احکام ہیں۔ ان درجات میں فرق نہ کرنے کی وجہ سے بہت سی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور غیر مقلدین کے بیشتر اعتراضات اسی فرقِ مراتب کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔ ان چار درجات کا سمجھنا بہت ضروری ہے، وہ بالترتیب یہ ہیں:
- عوام کی تقلید
- متبحر عالم کی تقلید
- مجتہد فی المذب کی تقلید
- مجتہد مطلق کی تقلید
عوام کی تقلید
ترمیم”عوام“ سے ہماری مراد مندرجہٴ ذیل اقسام کے حضرات ہیں:
- وہ حضرات جو عربی زبان اور اسلامی علوم سے بالکل ناواقف ہوں، خواہ وہ دوسرے فنون میں وہ کتنے ہی تعلیم یافتہ اور ماہر و محقق ہوں۔
- وہ حضرات جو عربی زبان جانتے اور عربی کتابیں سمجھ سکتے ہوں؛ لیکن انھوں نے تفسیر، حدیث، فقہ اور متعلقہ دینی علوم کو باقاعدہ اساتذہ سے نہ پڑھا ہو۔
- وہ حضرات جو رسمی طور پر اسلامی علوم سے فارغ التحصیل ہوں؛ لیکن تفسیر، حدیث، فقہ اور ان کے اصولوں میں اچھی استعداد اور بصیرت پیدا نہ ہوئی ہو۔
یہ تینوں قسم کے حضرات تقلید کے معاملے میں ”عوام“ ہی کی صف میں شمار ہوں گے اور تینوں کا حکم ایک ہی ہے۔ اس قسم کے عوام کو ”تقلید محض“ کے سوا چارہ نہیں؛ کیونکہ ان میں اتنی استعداد اور صلاحیت نہیں ہے کہ وہ براہِ راست کتاب و سنت کو سمجھ سکیں یا اس کے متعارض دلائل میں تطبیق و ترجیح کا فیصلہ کر سکیں۔ لہٰذا احکامِ شریعت پر عمل کرنے کے لیے ان کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ وہ کسی مجتہد کا دامن پکڑیں اور اس سے مسائلِ شریعت معلوم کریں۔ (ص:85،86)
اس درجے کے مقلد کا کام یہ نہیں ہے کہ وہ دلائل کی بحث میں اُلجھے اور یہ دیکھنے کی کوشش کرے کہ کون سے فقیہ و مجتہد کی دلیل زیادہ راجح ہے؟ اس کا کام صرف یہ ہے کہ وہ کسی مجتہد کو متعین کر کے ہر معاملے میں اسی قول کے پر اعتماد کرتا رہے؛ کیونکہ اس کے اندر اتنی استعداد موجود نہیں ہے کہ وہ دلائل کے راجح و مرجوح ہونے کا فیصلہ کر سکے؛ بلکہ ایسے شخص کو اگر اتفاقاً کوئی حدیث ایسی نظر آ جائے جو بظاہر اس کے امام مجتہد کے مسلک کے خلاف معلوم ہوتی ہو، تب بھی اس کا فریضہ یہ ہے کہ وہ اپنے امام و مجتہد کے مسلک پر عمل کرے اور حدیث کے بارے میں یہ اعتقاد رکھے کہ اس کا صحیح مطلب میں نہیں سمجھ سکا یا یہ کہ امام مجتہد کے پاس اُس کے معارض کوئی قوی دلیل ہو گی۔
․․․․․․ اور اگر ایسے مقلد کو یہ اختیار دے دیا جائے کہ وہ کوئی حدیث اپنے امام کے مسلک کے خلاف پا کر امام کے مسلک کو چھوڑ سکتا ہے، تو اس کا نتیجہ شدید افراتفری اور سنگین گمراہی کے سوا کچھ نہیں ہو گا؛ اس لیے کہ قرآن و حدیث سے مسائل کا استنباط ایک ایسا وسیع و عمیق فن ہے کہ اس میں عمریں کھپا کر بھی ہر شخص اس پر عبور حاصل نہیں کر سکتا۔ (ص:87)
ایسی احادیث بیسیوں ہیں، جن کو قرآن و سنت کے علوم میں کافی مہارت کے بغیر انسان دیکھے گا تو لامحالہ غلط فہمیوں میں مبتلا ہو گا۔ اسی بنا پر علما نے فرمایا ہے جس شخص نے علمِ دین باقاعدہ حاصل نہ کیا ہو، اُسے قرآن و حدیث کا مطالعہ ماہر استاذ کی مدد کے بغیر نہیں کرنا چاہیے۔ (ص:91)
ہمارے فقہا نے اس بات کی تصریح فرمائی ہے کہ عوام کو براہِ راست قرآن و حدیث سے احکامِ شریعت معلوم کرنے کی بجائے علما و فقہا کی طرف رجوع کرنا چاہیے؛ بلکہ فقہا نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ اگر کسی عام آدمی کو کوئی مفتی غلط فتویٰ دے دے تو اس کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہو گا، عام آدمی کو معذور سمجھا جائے گا؛ لیکن اگر عام آدمی کوئی حدیث دیکھ کر اس کا مطلب غلط سمجھے اور اس پر عمل کر لے، تو وہ معذور نہیں ہے؛ کیونکہ اس کا کام کسی مفتی کی طرف رجوع کرنا تھا، خود قرآن و سنت سے مسائل کا استنباط اس کا کام نہ تھا۔ (ص:92،93)
متبحر عالم کی تقلید
ترمیم”متبحر عالم“ سے ہماری مراد ایسا شخص ہے جو اگرچہ رُتبہٴ اجتہاد تک نہ پہنچا ہو؛ لیکن اسلامی علوم کو باقاعدہ ماہر اساتذہ سے حاصل کرنے کے بعد انہی علوم کی تدریس و تصنیف کی خدمت میں اکابر علما کے زیرِ نگرانی عرصہٴ دراز تک مشغول رہا ہو، تفسیر، حدیث، فقہ اور ان کے اصول اسے مستحضر ہوں اور وہ کسی مسئلے کی تحقیق میں اسلاف کے افادات سے بخوبی فائدہ اُٹھا سکتا ہو اور ان کے طرزِ تصنیف و استدلال کا مزاج شناس ہونے کی بنا پر ان کی صحیح مراد تک پہنچ سکتا ہو۔ حضرت شاہ ولی اللہ رحمة اللہ علیہ ایسے شخص کو ”متبحر فی المذہب“ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ ایسا شخص بھی اگرچہ رُتبہٴ اجتہاد تک نہ پہنچنے کی وجہ سے مقلد ہی ہوتا ہے؛ لیکن وہ اپنے مذہب کا مفتی بن سکتا ہے، ایسے شخص کی تقلید عوام کی تقلید سے کچھ امور میں مختلف ہوتی ہے۔ (ص:94،95)
ایک متبحر عالم کن شرائط کے ساتھ حدیث ِصحیح کی بنیاد پر اپنے امام مجتہد کے قول کو چھوڑ سکتا ہے؟ علمائے اُصولِ فقہ کی کتب سے اُن شرائط کو ذکر کرنے کے بعد فرمایا کہ علمائے اُصول کی مذکورہ بالا تصریحات کی روشنی میں ایک متبحر عالم اگر کسی مسئلے کے تمام پہلووٴں اور ان کے دلائل کا احاطہ کرنے کے بعد کم از کم اُس مسئلہ میں اجتہاد کے درجہ تک پہنچ گیا ہو (خواہ وہ پوری شریعت میں مجتہد نہ ہو) تو وہ یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ میرے امام مجتہد کا مسلک فلاں حدیث ِصحیح کے خلاف ہے۔ ایسے موقع پر اس کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ امام کے قول کو چھوڑ کر حدیث پر عمل کرے۔ (ص:104)
لیکن اس طرح جزوی طور پر اپنے امام سے اختلاف کرنے کے باوجود مجموعی طور پر اُسے مقلد ہی کہا اور سمجھا جاتا ہے؛ چنانچہ بہت سے فقہاِ حنفیہ نے اسی بنا پر امام ابو حنیفہ کے قول کو ترک کر کے دوسرے ائمہ کے قول پر فتویٰ دیا ہے۔ (ص:107)
تنبیہ: البتہ یہ مسئلہ انتہائی نازک ہے؛ اس لیے اس میں نہایت احتیاط کی ضرورت ہے اور ہر شخص کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے آپ کو متبحر علما کی صف میں شمار کر کے اس منصب پر فائز ہو جائے اور اُوپر جو شرائط بیان کی گئی ہوں اُن کی رعایت رکھے بغیر احکامِ شرعیہ میں تصرف شروع کر دے۔ (ص:108)
مجتہد فی المذہب کی تقلید
ترمیم”مجتہد فی المذہب“ اُن حضرات کو کہتے ہیں جو استدلال و استنباط کے بنیادی اُصولوں میں کسی مجتہد مطلق کے طریقے کے پابند ہوتے ہیں؛ لیکن اُن اصول و قواعد کے تحت جزوی مسائل کو براہِ راست قرآن و سنت اور آثارِ صحابہ وغیرہ سے مستنبط کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں؛ چنانچہ ایسے حضرات اپنے مجتہد مطلق سے بہت سے فروعی احکام میں اختلاف رکھتے ہیں، لیکن اصول کے لحاظ سے اس کے مقلد کہلاتے ہیں۔ مثلاً: فقہ حنفی میں امام ابو یوسف اور امام محمد، فقہ شافعی میں امام مزنی اور امام ابو ثور، فقہ مالکی میں سحنون اور ابن القاسم اور فقہ حنبلی میں ابراہیم الحربی اور ابو بکر الاثرم (رحمہم اللہ تعالیٰ)۔ لہٰذا مجتہد فی المذہب اصول کے لحاظ سے مقلد اور فروع کے لحاظ سے مجتہد ہوتا ہے۔ (ص:108،109)