فاضل پور، پاکستان
فاضل پور (تحصیل راجن پور، ضلع راجن پور)، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں واقع ایک شہر ہے۔ جو راجن پور شہر سے 25 کلومیٹر شمال کی جانب واقع ہے۔ فاضل پور قصبہ کی آبادی 98,627 افرد پر مشتمل ہے۔ بزرگوں کے مطابق ایک فاضل گجر نامی شخص نے فاضل پور میں فاضل نہر کے کنارے ڈیرہ لگایا۔ اور اس کے نام سے فاضل پور اور فاضل واہ (نہر) منصوب ہوگئے۔ یہاں فاضل پور ڈھانڈی ریلوے اسٹیشن بھی موجود ہے جہاں پشاور سے کراچی کیلیئے خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین چلتی ہے۔
فاضل پور شہر | |
---|---|
ضلع راجن پور | |
سرکاری نام | |
متناسقات: 29°17′35″N 70°27′08″E / 29.293113°N 70.452167°E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب، پاکستان |
تشکیل | 2012 |
مرکزی دفتر | میونسپل کمیٹی فاضل پور |
حکومت | |
• قسم | ٹاؤن میونسپل کمیٹی |
• ڈپٹی کمشنر راجن پور | شفقت اللہ مشتاق |
• انتخابی حلقہ | این اے۔188 (راجن پور۔2) |
بلندی | 255 میل (837 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 98,627 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 33400 |
ٹیلی فون کوڈ | 604 |
انتظامیہ
ترمیمفاضل پور میں دو پولیس اسٹیشن ہیں جو جرائم کی روک تھاک کے لیے کوشاں ہیں۔ ایک پولیس اسٹیشن کا نام سٹی تھانہ ہے۔ دوسرے پولیس اسٹیشن کا نام صدر تھانہ ہے۔
علم آبادیات
ترمیمفاضل پور میں رہنے والی بڑی ذاتیں گوپانگ، بوسن، بلوچ، مستوئی، مہاجر قوم (یوسف زئی ، شیروانی ، لودھی ، قریشی)، مشوری، دریشک، کورئی، تھیہم، بھٹی، زرگر (سنارا) اور مغل پٹھان ہیں۔
ریلوے اسٹیشن
ترمیم