فخری پاشا
فخری پاشا (Fakhri Pasha) یا فخر الدین پاشا (Fahreddin Pasha) جنہیں 1934ء کے بعد عمر فخر الدین پاشا (ترکی:Ömer Fahrettin Türkkan) کے طور پر جانا جاتا ہے، عثمانی جیش کے کمانڈر اور 1916ء سے 1919ء تک مدینہ المنوّرہ کے گورنر تھے۔ انھیں محاصرہ مدینہ کے دوران شہر کی حفاظت کے لیے انگریز اسے شیرِ صحرا (the Lion of the Desert) کے نام سے جانتے تھے۔[2][3] ترک جنگ آزادی کے بعد عمر فخر الدین پاشا کابل، افغانستان میں سال 1922 سے 1926ء تک ترکی کا سفیر رہا۔
Ömer Fahrettin Pasha | |
عرف | محافظ مدینہ (The Defender of Medina) (ترکی: Medine Müdafii) شیر صحرا (The Lion of the Desert)[2] (The Tiger of the Desert)[3] |
پیدائش | 1868 روسے، سلطنت عثمانیہ |
وفات | 22 نومبر 1948ء (عمر 79–80) استنبول، ترکی |
مدفن | آشیان قبرستان |
وفاداری | سلطنت عثمانیہ (1888–1919) ترکیہ (1921–1936) |
سروس/ | عثمانی فوج ترکی افواج |
سالہائے فعالیت | 1888–1919, 1921–1936 |
درجہ | فریق |
آرمی عہدہ | 31 ویں ڈویژن, XII کورپس، چوتھی فوج (نائب)، حجاز مہماتی فورس |
مقابلے/جنگیں | اطالیہ ترکی جنگ بلقان جنگیں پہلی جنگ عظیم |
دیگر کام | کابل میں ترکی کے سفیر |
زمانۂ حال (اکیسویں صدی عیسوی)
ترمیمدسمبر 2017ء میں متحدہ عرب امارات کا وزیرِ خارجہ عبد الله بن زايد النهيان نے عمر فخر الدین پاشا پر الزام و اتّہام لگایا کہ اس نے مدینہ المنوّرہ سے اپنے دورِ اقتدار میں اسلامی مصاحف کا سِرقہ کیا تھا۔.[4]
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جواب میں اماراتی وزیرِ خارجہ النهيان کے بارے میں سوال پوچھا کہ: ’اس شخص (النهيان) کو کس چیز نے خراب کیا؟ تیل کے پیسے نے اُسے خراب کیا ہے۔ جب میرے باپ دادے مدینہ المنوّرہ کا دفاع کر رہے تھے بدتمیز آدمی، تمھارے باپ دادے کہاں غائب تھے؟ پہلے تمھیں اس بات کا حساب دینا ہوگا۔‘.[5]
چند دن کے بعد، ترکی کی حکومت نے دار الحکومت انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی سڑک کا نام تبدیل کرکے فخر الدین پاشا کے نام سے معنون کیا۔ .[6]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Harp Akademileri Komutanlığı, Harp Akademilerinin 120 Yılı, İstanbul, 1968, p. 19. (ترکی میں)
- ^ ا ب Defence Of Medina آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ timaspublishing.com (Error: unknown archive URL), İsmail Bilgin, ISBN 975-263-496-6, Timas Publishing Group.
- ^ ا ب S. Tanvir Wasti
- The defence of Medina, 1916–19, Middle Eastern Studies
- ↑ "Turkey plans to change embassy street name in row with UAE: report"۔ Reuters۔ 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2017
- ↑ "Turkish President calls UAE minister impertinent in Ottoman looting ro"۔ Reuters۔ 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2017
- ↑ "UAE embassy street in Turkish capital to be named after Ottoman pasha amid row"۔ Hürriyet Daily News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2017