فرشتے اور شیطان (ناول)

ڈین براؤن کا ناول

'اینجلز اینڈ ڈیمنز مشہور مصنف ڈین براؤن کا لکھا ہوا ناول ہے جو سنہ 2000 میں منظر عام پہ آیا اور بیسٹ سیلر ثابت ہوا۔ اس ناول پہ بعد میں ہالی وڈ میں فلم بھی بنائی گئی۔ اینجلز اینڈ ڈیمنز، ڈین براؤن کے تخلیق کردہ کردار رابرٹ لینگڈن سیریز کا پہلا ناول ہے۔ رابرٹ لینگڈن ایک مشہور ماہر علامیات symbologist ہے اور اپنے کام میں انتہائی ماہر ہے۔ اس سلسلے کے تین اور ناول ڈاونچی کوڈ، دی لوسٹ سنبل اور انفرنو بھی منظر عام پہ آ چکے ہیں۔ اس سیریز کے علاوہ ان کے دو ناول ڈیسپشن پوائنٹ اور ڈیجیٹل فوٹریس بھی شائع ہوئے ہیں۔

فرشتے اور شیطان (ناول)
(انگریزی میں: Angels & Demons ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف ڈین براؤن   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P364) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادبی صنف سنسنی خیز ،  سائنسی قصص ،  پراسرار فکشن ،  خون ناک فکشن ،  جرم فکشن   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناشر پاکٹ بک   ویکی ڈیٹا پر (P123) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اشاعت 2000  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صفحات 728   ویکی ڈیٹا پر (P1104) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
او سی ایل سی 52990309،  317823082،  229276462  ویکی ڈیٹا پر (P243) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈیجیٹل فورٹریس   ویکی ڈیٹا پر (P155) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈاونچی کوڈ ،  ڈیسپشن پوائنٹ   ویکی ڈیٹا پر (P156) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اینجلز اینڈ ڈیمنز ناول کو فرشتے اور شیطان کے عنوان سے علینا بتول نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔

کہانی

ترمیم

ناول کی کہانی یوں ہے کہ سرن کے ایک انتہائی اہم سائنس دان کا قتل ہو جاتا ہے۔ قاتل مقتول کے سینے پہ ایک سنبل یا نشان بنا جاتے ہیں جس کی وضاحت کرنے کے لیے سرن کا ڈائریکٹر کوہلر رابرٹ لینگڈن کو امریکا سے سوئٹزر لینڈ بلواتا ہے۔ رابرٹ نشان دیکھ کے حیران ہوتا ہے کیونکہ یہ صدیوں پرانی ایک خفیہ تنظیم الومیناٹی Illuminati کا نشان تھا اور یہ تنظیم عرصہ ہوا ختم ہو چکی تھی۔ اسی سائنس دان کی بیٹی وٹوریا سے انھیں معلوم ہوتا ہے کہ قاتل یا الومیناٹی دراصل ان کی لیباریٹری سے اینٹی میٹر antimatter کا کنستر چرا کے لے گئے ہیں۔ یہ کنستر 24 گھنٹوں تک اینٹی میٹر کو محفوظ رکھ سکتا ہے اور اس کے بعد یہ تباہ ہو جائے گا۔ اس کی تباہی سے ہونے والا دھماکا نیوکلئر بم کے دھماکے سے زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔ اینٹی میٹر کا یہ کنستر ویٹیکن شہر میں کسی خفیہ جگہ پہ رکھا گیا ہے لیکن اس کے سامنے ایک سیکیوریٹی کیمرا موجود ہے جو اس کی لائیو وڈیو سیکیوریٹی آفس میں دکھا رہا ہے۔ ویٹیکن شہر میں اس دن پاپائے روم کے انتقال کے بعد نئے پاپائے روم کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجلاس ہو رہا تھا اور ساری مسیحی دنیا کی نظریں روم کی طرف لگی ہوئی تھیں۔ اس موقع پہ دنیا بھر سے مسیحی ویٹیکن شہر آئے ہوئے تھے۔ ایسے موقع پہ اینٹی میٹر کی طرف سے ہونے والا دھماکا بے انتہا تباہی لا سکتا تھا۔ رابرٹ لینگڈن اور وٹوریا اس کنستر کو ڈھونڈنے اور بحفاظت سرن واپس لانے کے لیے ویٹیکن شہر کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔ اور یہیں سے کہانی کا اصل تھرل شروع ہوتا ہے۔ کہانی بہت تیز رفتار ہے، پورے ناول میں صرف ایک دن کا وقت دکھایا گیا ہے اس لیے انتہائی تفصیلی بھی ہے۔

اس ناول پر 2009ء میں ایک فلم بھی بنائی گئی۔ ۔[1] ہالی وُڈ کی فلم ’’اینجلز اینڈ ڈیمنز‘‘ میں بھی باون سالہ امریکی اداکار ٹوم ہینکس نے ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ لینگ ڈن کا کردار ا دا کیا ہے، جو علامات کے زبردست ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ اِس بار کاتھولک کلیسیا کو اُن کی مدد کی ضرورت ہے۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے دورانیے کی اِس فلم میں منطق اور عقیدے، سائنس اور کلیسا اور جدت اور روایت کے تضادات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ یہ فلم مشہور امریکی ادیب ڈَین براؤن کے اِسی عنوان کے ناول پر مبنی ہے اور جرمنی میں ’’اِلومیناٹی‘‘ کے نام سے نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ کہانی کے مطابق ’’اِلومیناٹی‘‘ ایک ایسے خفیہ گروہ کا نام ہے، جو غالباً دو ہزار سال سے کیتھولک کلیسا کا حریف چلا آ رہا ہے۔ یہ فلم اِسی خفیہ گروہ کی پُر اَسرار سرگرمیوں کے بارے میں ہے۔ اِس فلم میں یہ گروہ ایک ایسے وقت اپنی کارروائی شروع کرتا ہے، جب پاپائے روم کا انتقال ہو چکا ہے اور کیتھولک کلیسا کے نمائندے ایک نئے پوپ کے انتخاب کے لیے بند کمرے میں سر جوڑے بیٹھے ہیں۔ یہ گروہ نہ صرف چار اہم ترین کارڈینلز کو اغوا کر لیتا ہے اور ہر گھنٹے بعد اُن میں سے ایک کو جان سے مار ڈالنے کا پروگرام بناتا ہے بلکہ وہ پورے وَیٹی کن سٹی کو تباہ وبرباد کر ڈالنے کی بھی دھمکی دیتا ہے۔ اِس مقصد کے لیے اس گروہ کے ارکان یورپی لیباریٹری سَیرن سے سیاہ جوہری مادہ یا گاڈ پارٹیکل چوری کرتے ہیں اور اُسے وَیٹی کن کے اندر ہی کسی خفیہ مقام پرمنتقل کر دیتے ہیں۔

ناول پر تنازع

ترمیم

اینجلز اینڈ ڈیمنز ایک متنازع ناول ہے۔ کلیسا اور سائنس کی صدیوں سے جاری جنگ کو اس ناول میں بہت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ ناول میں رومن کیتھولک چرچ کے متعلق پیش کی گئی باتوں سے بہت سے مسیحیوں کی دل شکنی ہونے کا الزام ہے۔ اسی طرح خفیہ تنظیم الومیناٹی کے بارے میں بھی بہت تفصیل سے مصنف نے بیان کیا ہے۔ جہاں خفیہ تنظیم الومیناٹی کے بارے میں بنا کسی ثبوت کے اتنی ساری باتیں بیان کرنا بھی کہانی کو متنازع بنا دیتا ہے۔ وہیں بہت سارے لوگوں کے خیال میں الومیناٹی کے بارے میں اتنا بے باکانہ ناول لکھنے کے لیے بھی بہت ہمت کی ضرورت ہے جو ہر کسی میں نہیں ہوتی۔

کہانی کا خلاصہ

ترمیم

کہانی کا پلاٹ ہارورڈ سيمبولوگسٹ رابرٹ لینگڈن کے ارد گرد چلتا ہے، جو ایک وہ بڑے خفیہ معاشرے ‘‘اللومناٹی ’’ سے نئے نئے تلاش گئے اینٹی ٹيميٹر کی طاقت سے ویٹیکن سٹی کو تباہ ہونے سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ CERN ڈائریکٹر میكس میلين كوہلر (maximalian kohler) کو پتہ چلتا ہے کہ ان کے سب سے بہترین سائنس دان، لیونارڈو ویترا، اپنے ہی محفوظ کمرے میں مارے گئے، ان سینے پر اللوميناٹی لفظ ایک امبگرام علامت کے طور پر چھاپا گیا ہے ؛ ان کی آنکھ بھی نکال لی گئی ہے۔ پولیس کو بلانے کی بجائے كوپلر انٹرنیٹ پر اللوميناٹی موضوع کی تلاش کرتے ہیں اور بالآخر اللوميناٹی کے ماہر لینگڈن سے رابطہ کرتے ہیں۔ كوہلر قاتل کا پردا فاش کرنے میں رابرٹ لینگڈن سے مدد کی درخواست کرتا ہے ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ہالی وُڈ کی تازہ فلم اینجلز اینڈ ڈیمنز جرمن سینماؤں میں"۔ ڈوئچے اردو