فریسی ہیکل دوم کی یہودیت کے دوران مختلف اوقات سرزمینِ مقدسہ میں سیاسی جماعت، سماجی تحریک اور مکتب فکر رہے تھے۔ تاہم ستر 70ء میں ہیکل دوم کی تباہی کے بعد فریسی عقائد ربیائی یہودیت کے لیے بنیادی، عوامی عبادت اور رسومات کی بنیاد بن گئے۔


פְּרוּשִׁים
تاریخی قائدین
تاسیس167 ق م
تحلیل73ء
صدر دفتریروشلم
نظریات
مذہبربیائی یہودیت

فریسیوں اور صدوقیوں کے مابین اختلافات دیگر یہودی فرقوں کی نسبت کہیں زیادہ گہرے اور وسیع ہیں۔ یہ اختلافات رومیوں کی فتح کے دور میں اور بھی گہرے ہوئے۔[1] اختلاف کی ایک وجہ ثقافتی بھی تھی جو ہیلین کے اثرات کے حامی (صدوقی) اور مخالف (فریسی) تھے۔ تیسری وجہ مذہبی اور قوانین سے متعلق تھی جنھوں نے دوسرے ہیکل کی اہمیت پر زور دیا اور اس کے ساتھ مذہبی رسومات بھی تھیں اور دوسرے وہ جنھوں نے قوانینِ موسیٰ پر زور دیا۔ چوتھا نکتہ بالکل مذہبی تھا جو توریت کے مختلف شرحوں کی وجہ سے تھا کہ ان قوانین کو عام زندگی پر کیسے لاگو کیا جائے۔ صدوقیوں کے نزدیک تحریری توریت ہی کامل تھی اور زبانی توریت، انبیا، تحاریر اور مردوں کے دوبارہ جی اٹھنے کے قائل نہ تھے۔

یوسیفس کے بارے زیادہ تر مورخین کا ماننا ہے کہ وہ فریسی تھا اور دوسرے ہیکل کی تباہی سے قبل فریسیوں کی کل تعداد 6٫000 کے لگ بھگ مانی جاتی ہے۔[2] یوسیفس کے خیال میں فریسی عوام کے زیادہ قریب تھے جبکہ صدوقی طبقہ امرا میں شامل تھے۔ فریسیوں کے خیال میں قوانینِ موسیٰ کے وہ حقیقی شارح تھے[3] جبکہ صدوقیوں کے خیال میں ان کے جدِ امجد صدوق کو سلیمان کے دور میں سب سے بڑے کاہن کا رتبہ ملا ہوا تھا سو وہ بہتر شارح تھے۔ یوسیفس نے اپنی تحریروں جہاں ”عوام“ لکھا ہے، اس سے مراد وہ افراد جو کسی مذہبی حیثیت کے حامل نہیں تھے بلکہ عام یہودی تھے۔

یہودی تاریخ اور ادب سے ہٹ کر فریسیوں کے بارے عہد نامہ جدید میں یوحنا اصطباغی اور فریسیوں کے ساتھ اختلافات کے بارے تذکرہ موجود ہے۔[4] عہد نامہ جدید میں پولس کے بارے کئی جگہ درج ہے کہ وہ فریسی تھے۔[5] اولین مسیحیت اور فریسیوں کے تعلقات اتنے جارحانہ نہ تھے۔ مثال کے طور پر گملی ایل کے بارے میں مسیحیوں کا خیال ہے کہ وہ بہت نرم دل فریسی رہنما تھا۔[6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "History & Overview of the Dead Sea Scrolls"۔ www.jewishvirtuallibrary.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2018 
  2. Antiquities of the Jews، 17.42
  3. Ber. 48b; Shab. 14b; Yoma 80a; Yeb. 16a; Nazir 53a; Ḥul. 137b; et al.)
  4. Matthew 3:1–7، Luke 7:28–30
  5. Apostle Paul as a Pharisee Acts 26:5 See also Acts 23:6، Philippians 3:5
  6. [Acts 5:34-39]