فہرست رمضان کے مہینے میں ہونے والی مسلمانوں کی جنگیں
یہ ایک فہرست ہے رمضان کے مہینہ میں مسلمانوں کی جنگوں کی جو 624ء سے 2014 تک ہونے والی اہم جنگوں کا احاطہ کرتی ہے۔
فہرست
ترمیم- غزوہ بدر، 13 مارچ624ء، بمطابق 2 ہجری، مشرکین مکہ کے ساتھ، یہ پہلی اسلامی جنگ بھی ہے۔
- غزوہ خندق، مارچ627ء، بمطابق ذوالقعدہ 5 ہجری۔ قریش تو جنگ کے لیے شوال میں پہنچے، لیکن مسلمان خندق رمضان کے مہینے میں کھودتے رئے تھے، جو 3 سے 4 ہفتوں میں مکمل ہوئی۔
- غزوہ تبوک، اکتوبر630ء، بمطابق 9 ہجری۔ مسلمانوں کو اطلاع ملی کہ شام کے مسیحی ہرقل کی مدد سے مدینے پر حملہ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ تبوک کے مقام پر پہنچ کر مسلمانوں کومعلوم ہوا کہ حملے کی خبر غلط تھی۔
- رہوڈس کی فتح، 654ء میں، امیر معاویہ کی افواج نے۔
- اندلس کی فتح، 710ء، طارق بن زیاد نے بادشاہ راڈرک کو شکست دی۔
- جنگ عسقلان، 12 اگست 1099ء بمطابق 22 رمضان، صلیبی جنگجوں نے فاطمی خلافت کو شکست دی۔
- جنگ حطین، 4 جولائی 1187ء، میں سلطان صلاح الدین ایوبی نے صلیبی افواج کو عبرتناک شکست دے کر یروشلم واپس مسلمانوں کی حکم رانی میں لے آیا۔
- جنگ عین جالوت، 1260ء میں مسلمانوں نے گلیل میں منگولوں کو پوری فوج کو تباہ کر دیا، اس میں مسلمانوں کو فتح تو ملی لیکن 12 ہزار سے زاہد جانیں دے کر۔
- شمالی یمن میں خانہ جنگی، یہ جنگ 1962 سے 1970 کے 9 رمضان تک جاری رہی۔