قاسم خاں جوینی
قاسم خاں جوینی (وفات: 28 ستمبر 1632ء) مغلیہ سلطنت کا ایک امیر اور مغل جرنیل تھا جس نے عہد شاہجہانی اور عہدِ جہانگیری میں مغل دربار میں پنج ہزاری کے منصب پر اپنی خدمات سر انجام دیں۔
قاسم خاں جوینی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
مقام پیدائش | دکن | ||||||
وفات | 28 ستمبر 1632ء ہوگلی-چنچرا ، باندل ، پرتگیزی ہند |
||||||
مناصب | |||||||
گورنر صوبہ بنگال، مغلیہ سلطنت | |||||||
برسر عہدہ فروری 1628 – 28 ستمبر 1632 |
|||||||
| |||||||
عسکری خدمات | |||||||
عہدہ | جرنیل | ||||||
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمخاندان
ترمیمقاسم خان کے والد کا نام میر مراد جوینی تھا جو ایران کے جُوَین کے بزرگ سادات سے تعلق رکھتے تھے اور وہیں پیدا ہوئے تھے۔ بعد ازاں میر مراد دکن آگئے اور بڑی مدت تک دکن میں مقیم رہے جس کی نسبت انھیں میر مراد دَکنی بھی کہا جاتا ہے۔ شجاعت اور بہادری میں امتیاز رکھتے تھے۔ تیر اندازی کے فن میں لوگ انھیں اُستاد سمجھتے تھے۔ مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر نے انھیں شاہ جہاں کی تعلیم کے لیے مقرر کیا تھا اور 1602ء میں اِن کا اِنتقال لاہور میں ہوا۔[1]
ابتدائی حالات اور دربارِ شاہی میں ترقی
ترمیمقاسم خان کا سال پیدائش نامعلوم ہے، البتہ اُس کی پیدائش دکن میں ہوئی۔ اُس کی تعلیم اور اِبتدائی زِندگی کے متعلق شواہد موجود نہیں ہیں۔ ابتدا میں اسلام خاں چشتی فاروقی کی صوبیداریٔ بنگال صوبہ کے زمانہ میں بنگال صوبہ کا خزانچی تھا۔ اسلام خاں چشتی نے قاسم خاں اور اُس کے بھائی کی تربیت میں کافی کوشش کی۔ اسلام خاں چشتی خود نیک سیرت امیر تھا، لہٰذا اُس کی سرپرستی میں دونوں بھائیوں نے خوب ترقی کی۔ بعد ازاں قاسم کی شادی ملکہ نورجہاں کی بہن منیجہ بیگم سے ہو گئی تو اُسے مغل شہنشاہ نورالدین جہانگیر کی طرف سے ترقی کی امارت کے ساتھ ساتھ طبل و عَلَم کا عہدہ بھی دے دیا گیا۔ دربارِ شاہی کے ظریف لوگ اُسے ’’قاسم خاں منیجہ‘‘ بھی کہا کرتے تھے۔[2]
عہد جہانگیری میں
ترمیممغل شہنشاہ نورالدین جہانگیر کے اواخر عہدِ حکومت میں وہ صوبہ آگرہ کی نظامت، قلعہ آگرہ اور اُس کے خزانوں کی حفاظت داری پر مقرر ہوا۔ 1627ء میں جب نورالدین جہانگیر کا اِنتقال ہوا تو شاہ جہاں تخت نشینی کے لیے چُنَیر (دکن) سے آگرہ کو روانہ ہوا تو قاسم خاں شاہ جہاں کے حضور حاضر ہوا اور شاہی عنایات سے سرفراز ہوا۔[2]
عہد شاہ جہانی میں
ترمیمشاہ جہاں کے پہلے سالِ جلوس (یعنی 1628ء) میں قاسم خاں پانچ ہزاری ذات اور پانچ ہزار سوار کے منصب پر فائز ہوا اور اُسے مرزا فدائی خاں کی بجائے صوبہ بنگال کا ناظم (گورنر) مقرر کر دیا گیا۔[2]
نظامت بنگال
ترمیمبنگال صوبہ کی نظامت میں قاسم خاں کو خاصی دشواری پیش آئی جب وہاں پرتگیزیوں نے لوٹ مار مچانی شروع کی۔ شاہ جہاں تخت نشیں ہونے سے قبل جب ہوگلی گیا تھا تو بندرگاہ پر انگریزوں پر پرتگالیوں کے مظالم سے آگاہ ہوا تھا۔ جب قاسم خاں کو گورنر مقرر کیا گیا تو اُسے حکم دیا گیا کہ وہ پرتگالیوں کو وہاں سے نکال باہر کرے۔1631ء میں قاسم خاں نے اپنے لڑکے عنایت اللہ کو اللہ یار خاں کے ہمراہ روانہ کیا۔قاسم خاں نے ہوگلی کا محاصرہ کرنے کے لیے فوج روانہ کی جنھوں نے کشتیوں کے ایک بیڑے سے دریاء کے راستے بند کردیے۔ لشکر نے ایک دم یلغار کرکے ہوگلی کا محاصرہ کر لیا۔ تقریباً ساڑھے تین مہینے یہ محاصرہ جاری رہا۔ آخر کار خندقوں سے قاسم خاں کے لشکر نے پرتگالیوں پر یورش کردی اور فتح یاب ہو گئے۔ ہوگلی پر مغلوں کا قبضہ 25 ستمبر 1632ء کو ہوا۔[2][3][4]
وفات
ترمیمہوگلی کی فتح کے تین دِن بعد 28 ستمبر 1632ء کو قاسم خاں نے طبعی وفات پائی۔[5]
ماقبل | ناظم صوبہ بنگال (مغلیہ سلطنت) فروری 1628ء – 28 ستمبر 1632ء |
مابعد |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ صمصام الدولہ شاہنواز خان: مآثر الامراء، جلد 3، صفحہ 55۔ مطبوعہ لاہور
- ^ ا ب پ ت صمصام الدولہ شاہنواز خان: مآثر الامراء، جلد 3، صفحہ 56۔ مطبوعہ لاہور
- ↑ S. M. Ikram (1964)۔ Muslim Civilization in India۔ Columbia University Press۔ صفحہ: 175–188۔ ISBN 978-0-231-02580-5 – Frances W. Pritchett سے
- ↑ William J. Duiker، Jackson J. Spielvogel (2006)۔ World History: From 1500۔ Cengage Learning۔ صفحہ: 431, 475۔ ISBN 978-0-495-05054-4
- ↑ صمصام الدولہ شاہنواز خان: مآثر الامراء، جلد 3، صفحہ 58۔ مطبوعہ لاہور