آگرہ قلعہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا جانے والا ایک مقام ہے۔ قلعہ آگرہ بھارت کے اتر پردیش صوبہ کے آگرہ شہر میں واقع ہے۔ اسے لال قلعہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے تقریبا 2.5 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہی، دنیا کی مشہور یادگار تاج محل واقع ہے۔
یہ بھارت میں مغل دور کا سب سے اہم قلعہ رہا ہے۔ بھارت کے مغل بادشاہ بابر، همایوں، اکبر، جہانگیر، شاہجہاں اور اورنگزیب یہاں رہائش پزیر رہے اور یہیں سے پورے بھارت پر حکومت کیا کرتے تھے۔ یہاں ریاست کا سب سے زیادہ خزانہ، اثاثہ اور ٹكسال تھی۔ یہاں غیر ملکی سفیر، مسافر اور اعلیٰ حکام کی آمدورفت جاری رہتی تھی جنھوں نے بھارت کی تاریخ رقم کی۔

قلعہ آگرہ
Agra Fort
UNESCO World Heritage Site
امر سنگھ دروازہ، جو قلعہ کے دو دروازوں میں سے ایک ہے
اہلیتثقافتی: iii
حوالہ251
کندہ کاری1983 (ساتواں دور)

نگار خانہ ترميم