قلعہ تورنا جسے پرچنڈ گڑھ بھی کہا جاتا ہے بھارتی صوبہ مہاراشٹر کے ضلع پونہ میں واقع ایک بڑا قلعہ ہے۔ اس کی تاریخی اہمیت یہ ہے کہ سنہ 1646ء میں شیواجی نے اس قلعہ کو سب سے پہلے حاصل کیا تھا، اس قلعے پر قبضے کے وقت شیواجی محض سولہ برس کے نوجوان تھے۔ قلعہ تورنا کی اس فتح نے شیواجی کے لیے مرہٹہ سلطنت کے قیام کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ قلعہ سطح سمندر سے 1403 میٹر (4603 فٹ) بلندی پر واقع ہے، اس پورے ضلع میں اتنی بلندی پر کوئی قلعہ نہیں ہے۔ قلعہ کا نام مراٹھی زبان کے دو لفظ "پرچنڈ" (بہت بڑا) اور "گڑھ" (قلعہ) سے مل کر بنا ہے۔[1]

قلعہ تورنا
قلعہ تورنا
بلند ترین مقام
بلندی1,403 میٹر (4,603 فٹ)
اسما
ترجمہतोरणा किल्ला (مراٹھی زبان)
جغرافیہ
قلعہ تورنا is located in مہاراشٹر
قلعہ تورنا
قلعہ تورنا is located in ٰبھارت
قلعہ تورنا
مقامضلع پونہ، مہاراشٹر، بھارت
سلسلہ کوہمغربی گھاٹ

تاریخ ترمیم

عام روایت کے مطابق ہندو دیوتا شیو کے ماننے والوں نے تیرہویں صدی عیسوی میں اس قلعے کو تعمیر کیا تھا۔ مینگھائی دیوی کا مندر جسے تورناجی مندر بھی کہتے ہیں، قلعہ کے صدر دروازے کے قریب ہی واقع ہے۔ سنہ 1646ء میں شیواجی نے محض سولہ برس کی عمر میں اس قلعہ پر قبضہ کیا اور یوں مرہٹہ سلطنت کے قیام کے لیے قبضہ کرنے والے قلعوں میں یہ سب سے پہلا قلعہ کہلایا۔ شیواجی نے قلعہ پر قبضہ کرنے کے بعد اس کا نام بدل کر قلعہ تورنا کر دیا اور قلعہ میں متعدد عمارتیں اور برج تعمیر کروائے۔

اٹھارہویں صدی عیسوی میں چھترپتی شیواجی کے فرزند سمبھاجی کے قتل کے بعد مغلیہ سلطنت نے اس قلعے کو فتح کر لیا۔ اس وقت کے مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر نے اس قلعہ کا نام بدل کر فتوح الغیب رکھا جو اس بات کا صریح اعلان تھا کہ اس قلعے کو فتح کرنے میں مغلوں کو سخت دشواری پیش آئی ہے۔ تاہم معاہدہ پورندر کے بعد مرہٹہ سلطنت کو یہ قلعہ واپس دے دیا گیا۔

محل وقوع ترمیم

قلعہ تورنا شہر پونہ کے جنوب مغرب میں پچاس کلومیٹر دوری پر مغربی گھاٹ سہیادری سلسلہ کوہ پر واقع ہے۔ پونہ شہر سے ستارا روڈ پر چلتے ہوئے نسراپور سے دائیں جانب مڑیں تو وہاں سے پینسٹھ کلومیٹر کی مسافت ہے۔ ضلع پونہ کا یہ سب اونچا قلعہ ہے۔

نگار خانہ ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "chatrapati-shivaji"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2013