متناسقات: 25°40′34″N 66°36′33″E / 25.67611°N 66.60917°E / 25.67611; 66.60917

قومی شاہراہ ۱۰ پاکستان کی دو اہم بندرگاہوں کراچی اور گوادر کو منسلک کرنے والی مرکزی شاہراہ ہے۔ اسے عام طور پر مکران کوسٹل ہائی وے یا مکران ساحلی شاہراہ یا مکران ساہلی سڑک کہا جاتا ہے۔

این-10
قومی شاہراہ ۱۰
Route information
Maintained by نیشنل ہائی وے اتھارٹی
Length653 کلومیٹر (406 میل)
Existed2004–present
Historyآغاز ۲۰۰۲. تکمیل ۲۰۰۴.
Major junctions
مشرقی endکراچی
Major intersectionsN-25
مغربی endگوادر
Location
Countryپاکستان
Major citiesکراچی، اورماڑہ، پسنی، گوادر
Highway system

جدید شاہراہ کی تعمیر سے قبل کراچی اور گوادر ایک کچے راستے کے ذریعے منسلک تھے اور گوادر تک پہنچنے میں متعدد دن لگ جاتے تھے۔ اس جدید اور خوبصورت شاہراہ کی تعمیر سے دنوں کا سفر محض چند گھنٹوں کا سفر بن چکا ہے۔ یہ شاہراہ بلوچستان میں ذرائع نقل و حمل اور شاہراہوں کو بہتر بنانے کے منصوبے کا حصہ تھی، جس میں گوادر میں بین الاقوامی بندرگاہ اور ہوائی اڈے کا قیام بھی شامل ہے۔

دو رویہ یہ شاہراہ کراچی سے شروع ہو کر اورماڑہ اور پسنی سے ہوتی ہوئی گوادر پہنچتی ہے۔

یہ پاکستان کی خوبصورت ترین شاہراہوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس کے ایک جانب بلوچستان کے صحرائی و پہاڑی علاقے ہیں اور ایک جانب بحیرہ عرب کا نیلگوں پانی ٹھاٹھیں مارتا ہے۔

اس شاہراہ پر تعمیراتی کام کا آغاز 2001ء میں ہوا اور محض دو سال کے عرصے میں مقتدرہ قومی شاہراہ نے اسے مکمل کیا۔

متعلقہ مضامین ترميم