قومی شاہراہ 15 یا این-15، پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے کی ایک اہم شاہراہ ہے۔ اسے عموما شاہراہ قراقرم (این-35) کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس کی شہرت کی اہم وجہ اس کا بلاشبہ پاکستان کی سب سے خوبصورت شاہراہ ہونا ہے۔ اس شاہراہ کا آغاز وادئ کاغان کی شروعات سے پہلے مانسہرہ کے شہر سے ہوتا ہے اور یہ بالاکوٹ، کاغان اور ناران سے ہوتی ہوئی چلاس کے مقام پر شاہراہ قراقرم سے مل جاتی ہے۔

این-15
Route information
Maintained by نیشنل ہائی وے اتھارٹی
Length240 کلومیٹر (150 میل)
Major junctions
شمالی endمانسہرہ
Major intersectionsشاہراہ قراقرم
جنوبی endچلاس
Location
Countryپاکستان
Major citiesناران، Jalkhand
Highway system
پاکستان کی قومی شاہراہوں کا جال، این 15 بھی نمایاں ہے

یہ شاہراہ سیاحوں میں بہت زیادہ مقبول ہے کیونکہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں واقع چند مشہور ترین مقامات اسی شاہراہ کے قریب واقع ہیں جیسا کہ شوگران، ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک، لالہ زار وغیرہ۔

2005ء کے زلزلے میں پورے علاقے کی طرح اس شاہراہ کو بھی زبردست نقصان پہنچا اور پہاڑی تودے گرنے سے درجنوں مقامات پر یہ شاہراہ مکمل طور پر بند ہو گئی یا سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔ بعد از زلزلہ بحالی کی کوششوں کے دوران اس سڑک کو بھی از سر نو تعمیر مزید بہتر تعمیر کیا گیا۔ اب ایک مرتبہ پھر یہ شاہراہ علاقے میں نقل و حمل کے لیے مرکزی حیثیت حاصل کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

ترمیم