قومی شاہراہ 25 یا این-25 پاکستان کے صوبوں سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی مرکزی شاہراہ ہے۔ اسے عام طور پر آر سی ڈی شاہراہ یا آر سی ڈی ہائی وے بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شاہراہ پاکستان کو بذریعہ ایران ترکی سے منسلک کرنے کے لیے ایک معاہدے کے تحت بنائی گئی اور اسی لیے اسے آر سی ڈی شاہراہ کہا جاتا تھا۔ آر سی ڈی پاکستان، ایران اور ترکی کے مابین طے پانے والے معاہدے علاقائی تعاون برائے ترقی (Regional Cooperation for Development) کا مخفف تھا۔ بعد ازاں اس تنظیم کا نام اقتصادی تعاون تنظیم رکھ دیا گیا اور اس میں کئی نئے اراکین بھی شامل کیے گئے۔

این-25
قومی شاہراہ 25
Route information
Part of AH7
Maintained by نیشنل ہائی وے اتھارٹی
Length813 کلومیٹر (505 میل)
Major junctions
Fromکراچی
Toچمن
Location
Countryپاکستان
Major citiesبیلہ، خضدار، قلات، کوئٹہ
Highway system
پاکستان میں قومی شاہراہوں کا جال، این-25 بھی واضح ہے

این-25 بلوچستان کو نہ صرف پاکستان کے دیگر صوبوں سے بلکہ ایران اور ترکی سے بھی جوڑتی ہے۔ 813 کلومیٹر طویل یہ شاہراہ کراچی سے شروع ہوتی ہے اور بیلہ، قلات اور کوئٹہ سے ہوتی ہوئی چمن پر ختم ہوتی ہے۔ حال ہی میں اس شاہراہ کو گوادر سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔

مقتدرہ قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے اتھارٹی) دیگر بڑی شاہراہوں کی طرح اس کا انتظام بھی سنبھالتی ہے۔

متعلقہ مضامین ترمیم