قیس بن ابی صعصعہ
قیس بن ابی صعصہ غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔
ابوصعصعہ کانام عمروبن زید بن عوف بن مبذول بن عمروبن غنم بن مازن بن نجار ہے۔انصاری خزرجی مازنی ہیں۔بیعت عقبہ اوربدرمیں شریک تھے۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بدرمیں ایک حصہ لشکرکاسرداربنایاتھا۔یہ عروہ اورابن شہاب اورابن اسحاق کا قول ہے۔ یحییٰ بن بکیراورسعد بن ابی مریم نے ابن لہیعہ سے انھوں نے حبان بن واسع سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے قیس بن ابی صعصعہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے عرض کیایارسول اللہ میں کتنے ونوں میں قرآن ختم کیاکروں آپ نے فرمایاپندرہ دن میں انھوں نے عرض کیاکہ میں اپنے کو اس سے بھی زیادہ قوی دیکھتاہوں چنانچہ یہ چند روز تک ایک ہفتہ میں قرآن ختم کیاکیے جب ان کی عمر بہت زیادہ ہو گئی اوریہ اپنی آنکھوں میں پٹی باندھنے لگے اس وقت پندرہ روزمیں قرآن ختم کرنے لگے کہتے تھے کاش میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت قبول کرلی ہوتی۔ان کا تذکرہ تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے لکھاہے۔
قیس بن ابی صعصعہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر ، غزوہ احد |
درستی - ترمیم |
ابوعمرنے اس حدیث کو اس تذکرہ میں نہیں لکھابلکہ اس سے پیشترکے تذکرہ میں یعنی قیس بن صعصعہ کے نام میں لکھاہے یہ دونوں درحقیقت ایک ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اسد الغابہ جلد7صفحہ 843حصہ پنجم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور