لاکڑا کاکڑا
خسرہ یا چکن پاکس ، جسے ویری سیلا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو ویری سیلا زوسٹر وائرس (وی زیڈ وی) کے ابتدائی انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ [1] اس بیماری کے نتیجے میں جلد پر ایک خاص نوعیت کے دانے بنتے ہیں جوبعد میں چھوٹے، کھجلی والے چھالوں ہیں تبدیل ہونے کے بعد ، بالآخر ختم ہو جاتے ہیں۔ [2] یہ عام طور پر سینے، کمر اور چہرے سے شروع ہوتا ہے۔ [2] اور پھر باقی جسم میں پھیل جاتا ہے۔ [2] دیگر علامات میں بخار ، تھکاوٹ اور سر درد شامل ہو سکتے ہیں۔ [2] علامات عام طور پر پانچ سے سات دن تک رہتی ہیں۔ [2] پیچیدگیوں میں کبھی کبھار نمونیا ، دماغ کی سوزش اور بیکٹیریل جلد کے انفیکشن شامل ہو سکتے ہیں۔ [6] یہ بیماری اکثر بچوں کی نسبت بالغوں میں زیادہ شدید ہوتی ہے۔ [7] وائرس کے متاثر ہونے کے 10 سے 21 دن بعد علامات شروع ہو جاتی ہیں۔ [3]
لاکڑا کاکڑا | |
---|---|
مترادف | چکن پاکس، خسرہ،ویری سیلا[1] |
خسرہ کے چھالوں سے متاثرہ ایک شخص | |
اختصاص | متعدی بیماری |
علامات | چھالے،چھوٹے، خارش والے چھالے، سر میں درد، بھوک میں کمی، تھکاوٹ، بخار[2] |
عمومی حملہ | وائرس سے متاثر ہونے کے 10-21 دن بعد [3] |
دورانیہ | 5–10 دن[2] |
وجوہات | وریسیلا زوسٹر وائرس[1] |
تدارک | وریسیلا ویکسین[4] |
معالجہ | کیلامین لوشن، پیراسیٹامول (ایسیٹامینوفین)، ایسیکلوویر[3] |
اموات | 6,400 فی سال (شنگلز کے ساتھ)[5] |
خسرہ، ایک ہوا سے پھیلنے والی بیماری ہے جو متاثرہ شخص کی کھانسی اور چھینک کے ذریعے آسانی سے ایک سے دوسرے میں پھیلتی ہے ۔ [3] یہ خارش کے شروع ہونے سے ایک سے دو دن پہلے تک پھیل سکتا ہے جب تک کہ تمام زخم ختم نہ ہو جائیں۔ [3] یہ بیماری ،چھالوں کے ساتھ رابطے سے بھی پھیل سکتی ہے۔ [3] جن لوگوں کو شنگلز (جلدی بیماری)ہیں وہ چھالوں کے ساتھ رابطے کے ذریعے ان لوگوں میں خسرہ کو منتقل کر سکتے ہیں جن میں اس بیماری کے لیے مدافعتی قوت نہیں ہیں۔ [3] بیماری کی تشخیص عام طور پر موجود علامات کی بنیاد پر کی جا سکتی ہے۔ [8] تاہم، غیر معمولی صورتوں میں اس کی تصدیق پولی مرز زنجیری تعامل (پی سی آر) چھالے کے سیال یا زخم کی پٹی کی جانچ سے ہو سکتی ہے۔ [7] اینٹی باڈیز کی جانچ اس بات کا تعین کرنے کے لیے کی جا سکتی ہے کہ آیا کوئی شخص قوت مدافعت رکھتا ہے۔ [7] لوگوں کو عام طور پر صرف ایک بار خسرہ ہوتا ہے۔ [3] اگرچہ وائرس سے دوبارہ انفیکشن ہو سکتا ہے، لیکن یہ دوسری بار کے انفیکشن عام طور پر کوئی علامات پیدا نہیں کرتے ہیں۔ [9]
1995 میں ، ویری سیلا ویکسین کے متعارف ہونے کے نتیجے میں اس بیماری سے ہونے والے کیسز اور پیچیدگیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ [4] یہ ویکسین تقریباً 70 سے 90 فیصد لوگوں کو بیماری کی شدت سے بچاتا ہے۔ [7] بہت سے ممالک میں بچوں کو معمول کے ٹیکے لگانے کی سفارش کی جاتی ہے۔ [10] وائرس سے متاثر ہونے کے تین دن کے اندر حفاظتی ٹیکوں سے بچوں میں نتائج بہتر ہو سکتے ہیں۔ [11] متاثرہ افراد کے علاج میں خارش میں مدد کے لیے کیلامین لوشن ، زخموں کو کھرچنے سے بچنے کے لیے ناخنوں کو چھوٹا رکھنا اور بخار میں مدد کے لیے پیراسیٹامول (ایسیٹامنفین) کا استعمال شامل ہو سکتا ہے۔ [3] جن لوگوں میں پیچیدگیوں کے اندیشہ ہو ، ان کے لیے ، اینٹی وائرل ادویات جیسے کہ ایککلوویر کی سفارش کی جاتی ہے۔ [3]
لکڑا کاکڑہ یا خسرہ ، دنیا کے تمام حصوں میں پایا جاتا ہے۔ [7] 2013 میں دنیا بھر میں خسرہ اور ہرپس زسٹر کے 140 ملین کیسز تھے۔ [12] معمول کے ٹیکے لگانے سے پہلے ہر سال ہونے والے کیسوں کی تعداد پیدا ہونے والے لوگوں کی تعداد کے برابر تھی۔ [7] حفاظتی ٹیکوں کے بعد سے ریاستہائے متحدہ میں انفیکشن کی تعداد میں تقریباً 90 فیصد کمی آئی ہے۔ [7] 2015 میں چکن پاکس کے نتیجے میں عالمی سطح پر 6,400 اموات ہوئیں – جو 1990 میں 8,900 سے کم تھیں۔ [5] [13] موت تقریباً 1 فی 60,000 کیسوں میں ہوتی ہے۔ [7] 19ویں صدی کے آخر تک خسرہ کو چیچک سے الگ نہیں کیا گیا تھا۔ [7] 1888 میں اس کا شنگلز (جلدی بیماری)سے تعلق جوڑا گیا۔ [7] چکن پاکس کی اصطلاح کا پہلا دستاویزی استعمال 1658 میں ہوا تھا [14] نام میں "چکن" کے استعمال کے لیے مختلف وضاحتیں تجویز کی گئی ہیں، جن میں سے ایک بیماری کا نسبتاً ہلکا پن ہے۔ [14]
حوالہ جات:
ترمیم- ^ ا ب پ "Chickenpox (Varicella) Overview"۔ cdc.gov۔ 16 November 2011۔ 04 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Chickenpox (Varicella) Signs & Symptoms"۔ Centers for Disease Control and Prevention (cdc.gov)۔ 16 November 2011۔ 04 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ "Chickenpox (Varicella) Prevention & Treatment"۔ cdc.gov۔ 16 November 2011۔ 04 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015
- ^ ا ب "Routine vaccination against chickenpox?"۔ Drug Ther Bull۔ ج 50 ش 4: 42–5۔ 2012۔ DOI:10.1136/dtb.2012.04.0098۔ PMID:22495050۔ S2CID:42875272
- ^ ا ب GBD 2015 Mortality and Causes of Death، Collaborators. (8 اکتوبر 2016)۔ "Global, regional, and national life expectancy, all-cause mortality, and cause-specific mortality for 249 causes of death, 1980-2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015."۔ Lancet۔ ج 388 ش 10053: 1459–1544۔ DOI:10.1016/s0140-6736(16)31012-1۔ PMC:5388903۔ PMID:27733281
{{حوالہ رسالہ}}
:|first1=
باسم عام (مساعدة)صيانة الاستشهاد: أسماء عددية: قائمة المؤلفين (link) - ↑ "Chickenpox (Varicella) Complications"۔ cdc.gov۔ 16 November 2011۔ 04 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ Atkinson، William (2011)۔ Epidemiology and Prevention of Vaccine-Preventable Diseases (ط. 12)۔ Public Health Foundation۔ ص 301–323۔ ISBN:9780983263135۔ مؤرشف من الأصل في 2015-02-07۔ اطلع عليه بتاريخ 2015-02-04
- ↑ "Chickenpox (Varicella) Interpreting Laboratory Tests"۔ cdc.gov۔ 19 June 2012۔ 04 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015
- ↑ Breuer J (2010)۔ VZV molecular epidemiology۔ ج 342۔ ص 15–42۔ DOI:10.1007/82_2010_9۔ ISBN:978-3-642-12727-4۔ PMID:20229231
{{حوالہ کتاب}}
:|work=
تُجوهل (مساعدة) - ↑ ^ Flatt, A; Breuer, J (September 2012). "Varicella vaccines". British Medical Bulletin. 103 (1): 115–27. doi:10.1093/bmb/lds019. PMID 22859715.
- ↑ ^ Macartney, K; Heywood, A; McIntyre, P (23 June 2014)
- ↑ ^ Global Burden of Disease Study 2013, Collaborators (22 August 2015)
- ↑ ^ GBD 2013 Mortality and Causes of Death, Collaborators (17 December 2014)
- ^ ا ب Oxford University Press (December 2014)۔ "chickenpox, n."۔ oed.com۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2015