للتھن ہاولا (پیدائش 19 مئی 1942ء) ایک بھارتی سیاست دان جو 11 دسمبر 2008ء سے ریاست میزورم کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ اس سے قبل وہ سنہ 1984ء سے سنہ 1986ء تک اور سنہ 1989ء سے سنہ 1998ء تک وزیر اعلیٰ تھے۔ وہ ایک اور مرتبہ وزیر اعلیٰ 2013ء کے انتخابات جیتنے کے بعد بنے تھے۔ ان کو اس مرتبہ پانچویں وزارت اعلیٰ کا منصب ملا، جو میزورم میں ایک ریکارڈ ہے۔[1][2] ان کا تعلق سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس سے ہے۔ ان کے انتخابی حلقے سیرچپ اور ہرنگترزو ہیں۔ انھوں نے 1978ء، 1979ء، 1984ء، 1987ء، 1993ء، 2003ء، 2008ء اور 2013ء کے انتخابات لڑے اور ہر مرتبہ کامیابی نصیب ہوئی۔[3]

للتھن ہاولا
 

مناصب
وزیر اعلیٰ میزورم   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
5 مئی 1974  – 20 اگست 1976 
ٹی سیلو  
لال ڈینگا  
وزیر اعلیٰ میزورم   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
24 جنوری 1989  – 3 دسمبر 1998 
صدارتی راج  
زورام تھانگا  
وزیر اعلیٰ میزورم (3  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
11 دسمبر 2008  – 14 دسمبر 2018 
زورام تھانگا  
 
معلومات شخصیت
پیدائش 19 مئی 1942ء (82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ گوہاٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سال 2013ء کے میزورم اسمبلی انتخابات میں للتھن ہاولا کی صدارت میں کانگریس پارٹی کو چالیس رکنی قانون ساز اسمبلی میں سے چونتیس نشستیں ملیں، اس مرتبہ 2008ء کے انتخابات سے دو نشستیں زیادہ ملی تھیں۔ ان کی مخالف جماعت میزو نیشنل فرنٹ کو پانچ جبکہ میزورم پیپلز کانفرنس کو صرف ایک نشست نصیب ہوئی۔[1][4]

للتھن ہاولا کھیلوں اور رضاکارانہ کاموں میں بھی سرگرم ہے۔ وہ میزورم فٹ بال ایسوسی ایشن، میزورم اسپورٹس ایسوسی ایشن، میزورم ہاکی ایسوسی ایشن اور میزورم اولمپک ایسوسی ایشن کے بانی صدر تھے اور میزورم باکسنگ ایسوسی ایشن اور ایجل ایمیٹیور ایتھلیٹک کلب کے بانی سیکریٹری تھے۔ ساتھ ہی وہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق صدر، نارتھ ایسٹ اولمپک کمیشن کے چیئرمین، میزورم جرنلسٹز ایسوسی ایشن کے بانی صدر بھی تھے۔ وہ میزو او (روزنامہ اخبار) اور رویمنا پالائی (انڈین نیشنل کانگریس کی روزنامہ خبر) کے بانی مدیر بھی تھے۔ وہ ینگ میزو ایسوسی ایشن کے بانی اور ایزول ڈریمیٹک اینڈ کلچرل سوسائٹی کے بانی سیکریٹری بھی تھے۔[3]

ابتدائی زندگی

ترمیم

وہ ہمارتاؤں فونگا سیلو اور لال سوملیانی چونگتھو کے بیٹے ہیں۔ انھوں سنہ 1958ء میں میٹرک کیا۔ سنہ 1961ء میں انھوں نے آرٹس میں انٹر پاس کیا۔ اس کے بعد ایجل کالج (موجودہ پچوں گا یونیورسٹی کالج) سے بی اے کیا جو اس وقت گوہاٹی یونیورسٹی سے منسلک تھا۔ انھوں نے سنہ 1964 میں تعلیم مکمل کی۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب شوشانتا تالکدار (14 دسمبر 2013)۔ "Lal Thanhawla sworn in as Mizoram Chief Minister"۔ دی ہندو۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2014 
  2. "Lal Thanhawla sworn in as Mizoram CM"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 14 دسمبر 2013۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2014 
  3. ^ ا ب "About Government – Chief Minister: PU LALTHANHAWLA (11. December 2008 - )"۔ mizoram.nic.in۔ نیشنل انفارمیٹکس سینٹر، میزورم اسٹیٹ سینٹر۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2014 
  4. "Mizoram CM's brother Lal Thanzara resigns as MoS over office of profit allegations"۔ 20 اگست 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018 
  5. "Pu Lal Thanhawla"۔ Chief Minister's Office۔ 08 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2014